
اُردو زبان میں مصنوعی ذہانت سیکھنے کے لیےاُردو اے آئی ایپ متعارف
مصنوعی ذہانت (اے آئی) کو اُردو زبان میں سیکھنے کے خواہشمند افراد کے لیے ایک نئی ایپ متعارف کرائی گئی ہے جس کا مقصد عام صارفین کو آسان فہم انداز میں اے آئی کی تربیت فراہم کرنا ہے۔ اردو اے آئی کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق یہ ایپ اب گوگل پلے اسٹور پر دستیاب ہے اور اسے مفت میں ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے۔
اے آئی کا خزانہ آپ کے موبائل میں
قیصر رونجھا ، جو اس منصوبے کے بانی ہیں، کا کہنا ہے کہ ایپ کی تیاری میں اُن صارفین کی ضروریات کو مدِنظر رکھا گیا ہے جو انگریزی زبان یا ویب سائٹس سے مانوس نہیں ہوتے۔ ان کے بقول یہ ایپ اُن افراد کے لیے ہے جو جدید ٹیکنالوجی سے خائف ہوتے ہیں یا انٹرنیٹ ایڈریس یاد رکھنا مشکل سمجھتے ہیں۔ اب اُن کے لیے اے آئی سیکھنا آسان ہو گیا ہے۔‘ ایپ میں 2000 سے زائد تیار شدہ پرامپٹس، 500 سے زائد اے آئی ٹولز اور درجنوں رہنما گائیڈز موجود ہیں، جن کی وضاحت مکمل طور پر اُردو زبان میں کی گئی ہے۔
ہر شعبے کے افراد کے لیے الگ مواد
ایپ میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کے لیے علیحدہ کیٹیگریز رکھی گئی ہیں۔ جن میں اساتذہ، طلبہ، فری لانسرز، کسان، مذہبی رہنما، خواتین اور کاروباری افراد شامل ہیں۔ قیصر رونجھا کے مطابق ’اگر کوئی فرد خطبۂ جمعہ دینا چاہتا ہے۔ تو اسے پہلے سے لکھا ہوا پرامپٹ مہیا کیا جائے گا۔ اسی طرح کسانوں کے لیے زراعتی مشورے اور فری لانسرز کے لیے اپ ورک تجاویز بھی دستیاب ہیں۔
اگر آپ جاننا چاہتے ہیں کہ اے آئی کے ذریعے کتابیں کیسے بنائی جا سکتی ہیں، تو اردو اے آئی پر اس حوالے سے بھی تفصیلی گائیڈ دستیاب ہے۔
تکنیکی افراد کے لیے سادہ حل
ایپ میں ایک کوڈ جنریٹر بھی شامل ہے جس کے ذریعے صارف HTML فائل صرف ایک کلک سے حاصل کر سکتے ہیں۔ اگر آپ اپنی ویب ایپ صرف دو مراحل میں بنانا چاہتے ہیں، تو اس کا مکمل طریقہ بھی دستیاب ہے۔
قیصر رضا کا کہنا تھا کہ انھوں نے خود کسی کمپیوٹر سائنس کی ڈگری کے بغیر، صرف مصنوعی ذہانت کے استعمال سے یہ ایپ تیار کی۔
کمیونٹی کی شرکت
اردو اے آئی ٹیم کے مطابق ایپ کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ سینکڑوں افراد اب تک اسے ڈاؤن لوڈ کر چکے ہیں۔ ایپ بنانے والوں نے والدین سے اپیل کی ہے کہ اگر وہ خود اے آئی نہیں سیکھ سکتے تو اپنے گھر کے کسی نوجوان کو یہ ایپ انسٹال کرا دیں تاکہ وہ مستقبل کی ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ ہو سکے۔
مزید یہ کہ اگر آپ یہ جاننا چاہتے ہیں کہ اے آئی کے ذریعے انگریزی سیکھنا کتنا آسان ہو گیا ہے، تو یہ معلومات بھی اردو اے آئی پر موجود ہیں۔
fouziav asim
zabar dast