
اُردو اے آئی ماسٹر کلاس: بچوں کے لیے مستقبل کی مہارتیں سیکھنے کا پہلا قدم
مصنوعی ذہانت یعنی اے آئی صرف بڑوں کے لیے نہیں بلکہ بچوں کے لیے بھی اتنی ہی اہم ہے۔ اور اسی حقیقت کو مدنظر رکھتے ہوئے اُردو اے آئی نے اپنے یوٹیوب چینل پر ماسٹر کلاس بچوں کے لیے مستقبل کی مہارتیں “فیوچر اسکلز ایڈیشن” کا آغاز کیا ہے۔ اس کا پہلا سیشن حال ہی میں نشر کیا گیا۔ جس میں بانی قیصر رونجھا نے نہایت آسان زبان میں بچوں کو بتایا کہ وہ کس طرح اے آئی کو اپنا ذہین دوست بنا سکتے ہیں۔
آپ کا دوست بننے آیا ہوں
قیصر رونجھا نے کلاس کی شروعات ایک دوستانہ انداز میں کی اور اپنی کہانی بیان کی کہ کس طرح وہ خود کمپیوٹر کے ابتدائی دور میں سیکھتے گئے، اور پھر جب انہیں ’نئی گاڑی‘ یعنی اے آئی کے بارے میں پتہ چلا تو انہوں نے اسے سیکھ کر دوسروں کو سکھانے کا فیصلہ کیا۔
اے آئی: ایک جادوئی دوست
ویڈیو میں ایک دلچسپ تمثیل کے ذریعے سمجھایا گیا کہ ’نجم‘ اور ’نجمہ‘ جیسے بچے اگر ایک موبائل یا لیپ ٹاپ رکھتے ہیں اور وہ انٹرنیٹ سے منسلک ہے تو وہ اے آئی سے بات کر سکتے ہیں، سوال پوچھ سکتے ہیں، اور اس سے سیکھ سکتے ہیں۔ قیصر نے ڈیٹا سینٹرز کو بڑی بڑی الماریاں قرار دیتے ہوئے کہا کہ اے آئی انہی الماریوں سے معلومات نکال کر بچوں کو دیتی ہے۔
ٹیم ورک اور دوستی کی طاقت
قیصر رونجھا نے بچوں کو کہا کہ اکیلے سیکھنے کے بجائے ٹیم بنا کر سیکھیں۔ تاکہ کام بانٹا جا سکے اور سیکھنے کا عمل مزید خوشگوار بنے۔ انہوں نے بتایا کہ اس ماسٹر کلاس میں پانچ سے چھ کلاسز ہوں گی جن میں کہانیاں بنانا، تصویریں تیار کرنا، شاعری تخلیق کرنا، اور یہاں تک کہ موبائل پر گیمز بنانا سکھایا جائے گا۔
اگر آپ جاننا چاہتے ہیں کہ اے آئی کیا ہے؟ تو اُردو اے آئی کی پہلی ماسٹر کلاس ضرور دیکھیں۔
سیکھنے کا انداز: کہانیوں اور مثالوں کے ذریعے
ویڈیو میں نجم اور نجمہ کی ٹیم کی مثال دی گئی۔ جنہوں نے اپنے اہل خانہ اور ٹیچرز کو شامل کر کے اے آئی سے سوالات پوچھے اور معلومات حاصل کیں۔ یہ طریقہ نہ صرف بچوں کی توجہ کھینچتا ہے بلکہ انہیں سیکھنے میں شوق بھی دلاتا ہے۔
فائنل ٹاسک: اپنی ٹیم بنائیں
کلاس کے اختتام پر بچوں کو ہدایت دی گئی۔ کہ وہ ویڈیو کے تبصرے (کمنٹس) میں اپنی ٹیم کا نام، اراکین، اور وہ شہر جس سے وہ تعلق رکھتے ہیں، درج کریں۔ اس کے ساتھ یہ بھی بتایا جائے کہ وہ کس چیز سے سب سے زیادہ پرجوش ہیں۔ کہانیاں، گیمز، یا اے آئی کے ذریعے سمارٹ بننے کا سفر۔
سیکھنا ہے تو دوستی کرو
اُردو اے آئی کی یہ ماسٹر کلاس بچوں کو محض دیکھنے کی نہیں بلکہ سیکھنے کی دعوت دیتی ہے۔ جیسا کہ قیصر رونجھا نے کہا، ’اے آئی ایک ذہین دوست ہے۔ اور اگر ہم اس سے دوستی کریں تو وہ ہمارے تمام سوالات کے جواب دے سکتا ہے۔‘
اگر آپ سمجھنا چاہتے ہیں کہ اے آئی ایک موقع کیسے ہے؟ یا یہ وسائل کے بغیر خواب کیسے مکمل ہو سکتے ہیں۔ تو اُردو اے آئی کی ویب سائٹ کا وزٹ ضرور کریں۔
No Comments