اردو اے آئی آٹومیشن ماسٹر کلاس کا اختتام: کلاس نمبر09
السلام علیکم، دوستو! اردو اے آئی کی آٹومیشن ماسٹر کلاس کا یہ سفر اب اپنے اختتام کو پہنچا ہے۔ اس آخری کلاس میں، قیصر نے شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔ اور ان کی محنت اور لگن کو سراہا، خاص طور پر گروپ میں پیش کیے گئے شاندار پراجیکٹس کو دیکھ کر انہیں خوشی ہوئی۔ یہ کلاس نہ صرف کورس کا اختتام تھی بلکہ اس میں آٹومیشن کے کچھ ایسے جدید نکات اور ایک بہت بڑا موقع بھی بیان کیا گیا ہے۔ جس سے آپ اپنی صلاحیتوں کو ایک نئے درجے تک لے جا سکتے ہیں۔
آٹومیشن کے نئے امکانات: بٹن سے ای میل تک
اس کلاس میں، قیصر نے بتایا کہ کس طرح گوگل شیٹس میں ایک بٹن بنا کر پیچیدہ آٹومیشن کے کام بھی غیر تکنیکی افراد کے لیے آسان بنائے جا سکتے ہیں۔ انہوں نے ایک بٹن کا ڈیمو دیا جو کلک کرنے پر خود بخود ای میل بھیجنے کا کام کرتا ہے۔
-
ای میل بھیجنے کی ٹرِک:
گوگل کی جانب سے مفت اکاؤنٹ پر روزانہ 150 ای میلز کی حد ہوتی ہے۔ جبکہ گوگل ورک اسپیس اکاؤنٹ پر یہ حد 1500 ای میلز تک بڑھ جاتی ہے۔ اس مشکل کا حل بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر آپ اپنی شیٹ کو ایک سے زیادہ جی میل اکاؤنٹس کے ساتھ شیئر کر دیں۔ اور ایک ٹرگر سیٹ کر دیں تو آپ روزانہ 150 سے زیادہ ای میلز بھیج سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ، آپ ChatGPT سے ایک فنکشن لکھوا سکتے ہیں۔ جو یہ یقینی بنائے گا کہ تمام ای میلز کا “reply-to” ایڈریس ایک ہی ہو۔ تاکہ آپ کی برانڈنگ اور کمیونیکیشن میں تسلسل رہے۔
-
لاک سروس کا استعمال:
کسی بھی آٹومیشن سسٹم میں جب ایک ہی وقت میں ایک سے زیادہ کام ہوں تو ایرر کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔ اس سے بچنے کے لیے انہوں نے “لاک سروس” کا ذکر کیا، جو یہ یقینی بناتا ہے کہ ایک کام مکمل ہونے کے بعد ہی دوسرا کام شروع ہو۔ اس طرح آپ کا سسٹم بغیر کسی غلطی کے چلتا رہتا ہے۔
اپنے پراجیکٹس میں API انٹیگریشن
کلاس میں مزید ترقی یافتہ آٹومیشن کے لیے APIs (Application Programming Interfaces) کے استعمال پر بھی بات کی گئی۔
-
گوگل جیمنائی API:
آپ گوگل اے آئی اسٹوڈیو سے جیمنائی کی مفت API کی حاصل کر کے اسے اپنی ایپ اسکرپٹ میں استعمال کر سکتے ہیں۔ آپ اپنے صارفین کو ذاتی نوعیت کے خودکار جوابات بھیج سکتے ہیں جو صرف ایک مقررہ جواب کی بجائے ان کی ای میل کے مطابق ہوتے ہیں۔
-
دیگر APIs:
اس کے علاوہ، آپ دوسرے APIs کا استعمال بھی کر سکتے ہیں، جیسے کرنسی ایکسچینج کا API جو خودکار طور پر کرنسی کی شرح کو اپ ڈیٹ کرتا ہے یا گوگل ویژن API جو تصاویر سے ٹیکسٹ نکالنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اس طرح کی API کیز آپ گوگل پر آسانی سے سرچ کر سکتے ہیں۔
حتمی پراجیکٹ اور ایک بڑا موقع
اس کلاس کا سب سے اہم حصہ فائنل پراجیکٹ کا اعلان تھا۔ قیصر نے بتایا کہ یہ صرف ایک اسائنمنٹ نہیں بلکہ مستقبل کی بنیاد ہے۔
-
پراجیکٹ کا مقصد:
آپ کو ایک حقیقی مسئلہ تلاش کرنا ہے اور اس کا حل آٹومیشن کے ذریعے پیش کرنا ہے۔ مثال کے طور پر، کسی غیر منافع بخش تنظیم (NGO) میں کاغذی حاضری کو گوگل ویژن API کے ذریعے خودکار طور پر شیٹ میں درج کرنا ایک بہترین حل ہو سکتا ہے۔
-
ویڈیو پریزنٹیشن:
آپ کو اس پراجیکٹ کا ایک 5 سے 8 منٹ کا ویڈیو ڈیمو پیش کرنا ہے۔ ویڈیو میں آپ مسئلہ بتائیں گے۔ اس کا حل پیش کریں گے اور اس کا لائیو ڈیمو دکھائیں گے۔ یہ آپ کی اپنی آواز میں ہونا ضروری ہے۔ اور ویڈیو کے آغاز میں آپ کو ایک مخصوص جملہ ادا کرنا ہوگا: “السلام علیکم، میرا نام Mairaj Ahmed ہے۔ اور میں اردو اے آئی کی ماسٹر کلاس آن آٹومیشن کا یہ فائنل پراجیکٹ پریزنٹ کر رہا/رہی ہوں۔”
-
انعام اور فائدہ:
کامیاب پراجیکٹس کو اردو اے آئی اور وانگ لیب آف انوویشن کی جانب سے ایک سرٹیفیکیٹ دیا جائے گا۔ سب سے اہم یہ ہے کہ آپ کو اردو اے آئی کےامپیکٹ لانسر پروگرام کے پہلے بیچ کا حصہ بننے کا موقع ملے گا۔ اس پروگرام کے تحت آپ کو بین الاقوامی اداروں کی جانب سے ملنے والے حقیقی پروجیکٹس پر کام کرنے کا موقع دیا جائے گا۔ جس سے آپ اپنی فری لانسنگ کیریئر کا آغاز کر سکتے ہیں۔
No Comments