اردو اے آئی ویکلی اپ ڈیٹس: اکتوبر 2025 کی نئی تبدیلیاں
مصنوعی ذہانت کی دنیا میں ہر ہفتے کچھ نہ کچھ نیا سامنے آتا ہے ایسی ایجادات اور اپ ڈیٹس جو ہماری روزمرہ زندگی کو بدل کر رکھ دیتی ہیں۔ اسی مقصد کے تحت اُردو اے آئی ہر ہفتے اپنے ناظرین اور قارئین کے لیے تازہ ترین اے آئی اپ ڈیٹس کو آسان اور سادہ اُردو زبان میں پیش کرتا ہے تاکہ عام صارف بھی تکنیکی معلومات سے فائدہ اٹھا سکے۔
اکتوبر 2025 کے اس ہفتہ وار ویڈیو میں کئی اہم خبریں شامل تھیں، جن میں سورا اے آئی کی اینڈرائیڈ ایپ، گوگل کا نیا وی او ماڈل، گوگل اے آئی اسٹوڈیو کی وائس کوڈنگ، سنو اے آئی کا نیا ورژن اور Perplexity براؤزر کی مفت دستیابی جیسی اپ ڈیٹس سرفہرست ہیں۔ اگر آپ جاننا چاہتے ہیں کہ آنے والے دنوں میں کون سی اے آئی ٹیکنالوجی آپ کے لیے فائدہ مند ہو سکتی ہے، تو یہ بلاگ آپ کے لیے ہے۔
سورا اے آئی کی اینڈرائیڈ ایپ متعارف
اب تک “سورا” صرف ویب سائٹ یا ایپل ڈیوائسز (iOS) پر دستیاب تھی۔ اور وہ بھی صرف امریکہ اور کینیڈا کے صارفین کے لیے۔ لیکن حالیہ پیش رفت میں سورا نے اپنی اینڈرائیڈ ایپ بھی لانچ کر دی ہے۔ جس کے لیے پری رجسٹریشن شروع ہو چکی ہے۔ اینڈرائیڈ صارفین اب کیمرا فیچر “کیمیو” کے ذریعے اپنی شکل ویڈیوز میں شامل کر سکیں گے۔ یہ ٹیکنالوجی اے آئی کی دنیا میں ایک بڑی تبدیلی ہے۔ خصوصاً ان صارفین کے لیے جو اینڈرائیڈ ڈیوائس استعمال کرتے ہیں۔ مزید تفصیل کے لیے آپ سورا 2 کی مکمل تفصیل بھی دیکھ سکتے ہیں۔
گوگل VO3.1 ویڈیو ماڈل کا نیا ورژن
گوگل نے اپنے ویڈیو جنریٹر ماڈل VO3 کا نیا ورژن VO3.1 تیار کیا ہے۔ یہ ماڈل مصنوعی ذہانت کی مدد سے خودکار ویڈیوز بنا سکتا ہے۔ کچھ رپورٹس کے مطابق یہ ایک منٹ کی ویڈیو تک بنا سکتا ہے جبکہ دیگر ذرائع کہتے ہیں کہ اس کی ویڈیوز 12 سے 20 سیکنڈ کی ہوں گی۔ یہ ماڈل سورا کا متبادل ثابت ہو سکتا ہے۔ ابتدائی نتائج کے مطابق اس کی ویڈیو کوالٹی انتہائی بہتر ہے، اور گوگل جلد ہی اسے عوام کے لیے جاری کرے گا۔
گوگل Opal پلیٹ فارم اب پاکستان میں
“Google Opal” ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جو صرف ایک کمانڈ سے اے آئی ایپس تیار کرتا ہے۔ پہلے یہ فیچر صرف امریکہ میں دستیاب تھا، لیکن اب یہ پاکستان اور دیگر ممالک میں بھی دستیاب ہے۔
آپ Google AI Studio میں ایک لائن کا حکم (Command) دیتے ہیں اور وہ آپ کے لیے مکمل ایپ بنا دیتا ہے۔ اس میں API key سے لے کر deployment تک سب کچھ آسانی سے ہو جاتا ہے۔
گوگل اے آئی اسٹوڈیو میں وائس کوڈنگ
گوگل نے اے آئی اسٹوڈیو میں نیا فیچر وائس کوڈنگ شامل کیا ہے، جو آپ کو بول کر کوڈ لکھنے اور ایپ بنانے کی سہولت دیتا ہے۔
مثال: اگر آپ کہیں: “مجھے ایک ایپ چاہیے جو میری تصویریں گیلری میں محفوظ کرے” تو گوگل اے آئی اسٹوڈیو خود ہی اس کی کوڈنگ تیار کر لے گا۔ یہ فیچر گوگل اے آئی اسٹوڈیو کے “Playground” میں ملتا ہے جہاں آپ Gemini ماڈلز، GenMedia، ویڈیو، وائس اور ٹیکسٹ کے بیچ بآسانی سوئچ کر سکتے ہیں۔
گوگل اے آئی بُوٹ کیمپ لاہور میں
یہ گوگل کی جانب سے پاکستان میں ایک بڑا اقدام ہے۔ لاہور میں پہلی بار گوگل کا اے آئی بُوٹ کیمپ منعقد کیا جا رہا ہے۔ اس میں ماہرینِ گوگل براہِ راست تربیت دیں گے۔ صرف رجسٹریشن کے بعد منتخب افراد کو دعوت دی جائے گی۔ یہ موقع خاص طور پر ڈیولپرز اور اے آئی کے شوقین افراد کے لیے اہم ہے۔
گوگل AI Plus اور Mood اب پاکستان میں دستیاب
گوگل نے اپنا AI Plus ورژن اور AI Mood فیچرز اب پاکستان میں بھی فعال کر دیے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ طلبہ کے لیے خصوصی پیکجز بھی جاری کیے گئے ہیں۔ AI Plus استعمال کرنے والے صارفین کو زیادہ فیچرز اور بہتر رسائی ملتی ہے، جو مفت صارفین کو نہیں دی جاتی۔
Perplexity براؤزر سب کے لیے مفت
Perplexity AI نے اپنا کمانڈ براؤزر اب سب کے لیے مفت کر دیا ہے۔ یہ براؤزر تحقیقی کام، ویڈیوز کی سمری، اور اردو ترجمہ کے لیے بہترین ہے۔
Grok AI امیجن: ایلون مسک کا نیا فیچر
Grok AI، جو ایلون مسک کی کمپنی xAI کا منصوبہ ہے، اب امیجن فیچر کے ساتھ مزید طاقتور ہو گیا ہے۔ یہ فیچر ویڈیوز اور اینیمیشنز بناتا ہے اور ان میں خودکار آواز بھی شامل کرتا ہے۔ یہ ابھی تک کے تمام اے آئی ویڈیو ٹولز میں سب سے زیادہ تیز رفتار ہے اور مکمل طور پر مفت ہے۔
چیٹ جی پی ٹی: جلد میسیجنگ کی سہولت
اب OpenAI اپنی مشہور ChatGPT ایپ کو ایک قدم آگے لے جا رہا ہے۔ جلد ہی آپ اس ایپ کے ذریعے اپنے دوستوں کو پیغام بھیج سکیں گے۔ یہ صرف چیٹ بوٹ نہیں رہے گا بلکہ ایک مکمل ڈیجیٹل میڈیا پلیٹ فارم بنتا جا رہا ہے جس میں شاپنگ، مواد تخلیق اور سوشل میڈیا جیسی سہولیات شامل ہوں گی۔
سنو اے آئی کا نیا ورژن 5
Suno AI نے نیا ورژن 5 جاری کیا ہے، جو گانے، موسیقی، اور نظموں کو خودکار طور پر تیار کرتا ہے۔ اگر آپ شاعر ہیں، یا موسیقی کا شوق رکھتے ہیں لیکن موسیقی بنانا نہیں جانتے تو یہ اے آئی آپ کے الفاظ کو نغمہ بنا سکتا ہے وہ بھی پروفیشنل معیار پر۔
اردو اے آئی سے سیکھنا شروع کریں
آخر میں، اگر آپ ان سب اپ ڈیٹس اور اے آئی فیچرز سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں تو اردو اے آئی کی ای میل لسٹ، واٹس ایپ گروپ اور نیوز لیٹر میں ضرور شامل ہوں۔


No Comments