واٹس ایپ چیٹ جی پی ٹی آپ کے وائس نوٹ اور امیج کو سمجھتا ہے۔
آپ نے یہ تو سنا ہوگا کہ اگر آپ چیٹ جی پی ٹی کو اپنے واٹس ایپ میں شامل کریں۔ تو آپ اس سے بھرپور فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ آپ کوئی تصویر اسے بھیجیں اور یہ اسے سمجھ کر آپ کو جواب دے گا۔ یا اگر آپ اسے وائس نوٹ بھیجیں تو یہ آپ کو اسی زبان، یعنی اردو میں جواب دے گا۔ یہ کیسے کام کرتا ہے؟ آئیے اس کا ڈیمو دیکھتے ہیں۔ اس کا استعمال بہت آسان ہے۔ سب سے پہلے آپ اپنے موبائل میں چیٹ جی پی ٹی کا نمبر محفوظ کرلیں۔ میں نے اسے اپنے موبائل میں “اردو اے آئی” کے نام سے محفوظ کیا ہے۔ آپ اپنی مرضی کے مطابق کوئی بھی نام رکھ سکتے ہیں۔
چیٹ جی پی ٹی کے ذریعے تصاویر کی شناخت اور وائس نوٹس کا جواب دینے کی صلاحیت
جب ایک بار نمبر محفوظ ہوجائے تو آپ اپنی چیٹ میں جائیں اور اس سے بات چیت شروع کریں۔ جیسے میں اس کی وائس فیچر کو چیک کرنے کی کوشش کرتا ہوں۔ ہیلو اردو اے آئی، مجھے اردو زبان میں بتاؤ کہ کوانٹم فزکس کیا ہے؟” اور دیکھیں، کوانٹم فزکس کو اردو زبان میں اتنی آسانی سے سمجھایا گیا ہے۔ کہ حیرت ہوتی ہے! لیکن اس کا فنکشن صرف یہ نہیں کہ یہ وائس نوٹ سمجھتا ہے۔ بلکہ سب سے مزیدار بات یہ ہے کہ اگر آپ اسے کوئی تصویر بھیجیں۔ مثلاً کسی خاص صورتِ حال کی تصویر، تو یہ اسے بھی سمجھ کر آپ کو وضاحت فراہم کرے گا۔
اس مثال میں، میں اسے ایک کتاب کی تصویر دے رہا ہوں۔ میں نے اپنا کیمرا کھولا، کتاب کی تصویر لی، اور پھر میں نے اسے میسج بھیجا: “اردو میں سمجھاؤ۔” اب یہ کیا کرے گا۔؟ یہ تصویر کو پڑھے گا، اس کے متن کو سمجھے گا اور پھر مجھے اردو میں وضاحت دے گا کہ اس کتاب میں کیا لکھا ہے۔ حیرت انگیز! اس نے پورا تجزیہ کرکے مجھے بتایا کہ کتاب میں کیا مواد شامل ہے۔ دوستو! یہ ہے مصنوعی ذہانت کی طاقت۔ میں ہمیشہ یہی کہتا ہوں کہ جتنا جلدی آپ اے آئی کو سمجھیں گے اور اسے سیکھیں گے۔ اتنی ہی آسانی آپ کی زندگی میں آجائے گی۔
میرا نام قیصر رُونجہ ہے اور میں “اردو اے آئی” کی جانب سے آسان الفاظ میں عام لوگوں کو مصنوعی ذہانت اور جنریٹیو اے آئی کی وضاحت فراہم کرتا ہوں۔ اپنا بہت سا خیال رکھیے گا!