چیٹ جی پی ٹی کے نئے ویب سرچ فیچر
دوستو!
گوگل پر معلومات سرچ کرنا سب کے لیے ایک عام کام ہے۔ مگر اب “ChatGPT” کے نئے ویب سرچ فیچراس عمل کو مزید آسان اور تیز بنا رہا ہے۔ اس فیچر کی بدولت آپ کو سوالات کے جواب کے لیے دوسری ویب سائٹس پر جانے کی ضرورت نہیں پڑتی۔ آئیے دیکھتے ہیں کہ یہ کیسے کام کرتا ہے اور ہمیں کس طرح مدد فراہم کر سکتا ہے۔
کیسے کام کرتا ہے یہ فیچر؟
فرض کریں کہ آپ جاننا چاہتے ہیں، “آج پاکستان کے میچ کا نتیجہ کیا رہا؟” یا “ڈالر کا موجودہ ریٹ کیا ہے؟”۔ پہلے ان سوالات کے لیے مختلف ویب سائٹس چیک کرنا پڑتا تھا، مگر اب چیٹ جی پی ٹی فوراً انٹرنیٹ سے اپڈیٹڈ معلومات فراہم کرتا ہے۔
تعلیم، کاروبار اور صحت میں استعمال
چیٹ جی پی ٹی کے نئے ویب سرچ فیچرکا یہ فیچر تعلیم، کاروبار اور صحت جیسے شعبوں میں فائدہ مند ثابت ہو رہا ہے۔
-
تعلیم میں
اگر آپ طالب علم ہیں تو آپ کہہ سکتے ہیں، “مجھے ارتقاء پر جدید تحقیق چاہیے۔ چیٹ جی پی ٹی آپ کو متعلقہ مواد فوراً فراہم کر دیتا ہے۔
-
کاروبار میں
بزنس کے حوالے سے پوچھیں کہ “آج کے اسٹاک مارکیٹ کے رجحانات کیا ہیں؟ یا کسی صنعت میں نئے برانڈز کے بارے میں جاننے کی ضرورت ہو توچیٹ جی پی ٹی یہ معلومات فوری فراہم کرتا ہے، جو کاروباری فیصلوں میں مددگار ثابت ہوتی ہے۔
-
صحت میں
طبی ماہرین چیٹ جی پی ٹی سے جدید علاج یا تحقیق سے متعلق پوچھ سکتے ہیں جیسے “ذیابیطس کے لیے تازہ ترین علاج کیا ہے؟”۔ اس طرح چیٹ جی پی ٹی فوری اور درست معلومات دے کر زندگی کو آسان بنا رہا ہے۔
احتیاطی تدابیر اور اہم نکات
ہر نئے فیچر کے ساتھ کچھ احتیاطیں ضروری ہوتی ہیں۔ چونکہ چیٹ جی پی ٹی براہ راست انٹرنیٹ سے معلومات لیتا ہے۔ اس لیے معلومات کی درستگی اور غیر جانبداری کو پرکھنا بھی لازمی ہے۔ اسی طرح آپ کی پرائیویسی اور ڈیٹا کی حفاظت بھی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
مستقبل میں ترقی کے امکانات
AI کی ترقی کے ساتھ، معلومات تک رسائی کے اور بھی مؤثر طریقے سامنے آئیں گے۔ چیٹ جی پی ٹی کا ویب سرچ فیچر اسی ترقی کی ایک بہترین مثال ہے۔ یہ فیچر نہ صرف وقت بچاتا ہے بلکہ فوری اور اپڈیٹڈ معلومات فراہم کر کے زندگی کو مزید آسان بنا رہا ہے۔
دوستو، چیٹ جی پی ٹی اب آپ کے ساتھ ہے۔ بس سوال کریں۔ اور جوابات کی دنیا آپ کے سامنے کھل جائے گی!۔ یہ فیچر AI ٹیکنالوجی میں ایک بڑی اور مفید پیش رفت ہے، امید ہے کہ آپ بھی اس کا بھرپور فائدہ اٹھائیں گے۔
تو آئیں اردواےآئی کے ساتھ مل کر اےآئی کے بارے میں سیکھے۔
مزید اپڈیٹس کے لیے ہمیں ٖفالو کریں۔
شکریہ!
No Comments