چیٹ جی پی ٹی ویب سرچ فیچر کا تعارف
دوستو،
آج ہم چیٹ جی پی ٹی کے ایک نئے اور کارآمد فیچر پر بات کرنے جا رہے ہیں۔ جس نے سرچنگ کو مزید مؤثر اور آسان بنا دیا ہے۔ حالیہ اپڈیٹ میں چیٹ جی پی ٹی نے “ویب سرچ” فیچر متعارف کرایا ہے، جو آپ کے سوالات کے جواب میں تازہ ترین اور بروقت معلومات لاتا ہے۔ اس سے پہلے چیٹ جی پی ٹی اپنے ڈیٹا بیس تک محدود تھا، لیکن اب یہ براہ راست انٹرنیٹ سے معلومات حاصل کرتا ہے، جیسے ڈالر کا ریٹ، موسم کا حال، یا کھیلوں کے تازہ ترین اسکورز۔
چیٹ جی پی ٹی ویب سرچ کیا ہے؟
چیٹ جی پی ٹی کے اس نئے فیچر کی بدولت آپ کو مختلف ویب سائٹس پر جانے کی ضرورت نہیں۔ آپ کا AI اسسٹنٹ نہ صرف معلومات فراہم کرتا ہے بلکہ انہیں ٹیبولر فارمیٹ، گراف اور دیگر مؤثر طریقوں سے بھی دکھا سکتا ہے۔ یہ فیچر خاص طور پر پرو یوزرز کے لئے دستیاب ہے، جس سے سرچنگ ایک نیا رخ اختیار کر رہی ہے۔
ویب سرچ کے فوائد
- فوری معلومات: وقت بچانے کے لئے آپ کو مختلف ویب سائٹس پر جانے کی ضرورت نہیں۔
- ایڈوانس اسسٹنس: ویب سرچ سے AI آپ کو باآسانی گائیڈ کرتا ہے اور معلوماتی نتائج ترتیب دیتا ہے۔
- ٹیمپلیٹس اور گرافس: یہ فیچر معلومات کو ٹیبل یا گراف میں دکھا کر مزید مؤثر بناتا ہے۔
چیٹ جی پی ٹی کو کیسے استعمال کریں؟
یہ فیچر کانٹینٹ کریئیٹرز، ریسرچرز اور روزمرہ صارفین کے لئے یکساں مفید ہے۔ آپ چاہے کسی موضوع پر ویڈیوز بنانا چاہیں یا ٹرینڈنگ ٹاپکس کے بارے میں جاننا چاہیں۔ یہ فیچر آپ کو با آسانی مدد فراہم کرے گا۔
مزید جانیں
ویب سرچ اور دیگر AI ٹولز کو بہتر سمجھنے کے لیے اردو اے آئی کے ساتھ جڑے رہیں۔
مزید معلومات کیلیے ہمارے چننل کو فالو کریں!
اردو اے آئی کی گایئڈز ڈاونلوڈ کریں۔
Facebook Page
Facebook Group
Tiktok
شکریہ!