نیا منصوبہ: لیول 6 انجینئرز کی صلاحیتوں کو نقل کرنے والا اے آئی کوڈنگ ایجنٹ
ہیلو دوستوں! آج ہم اوپن اے آئی کے ایک شاندار اور انقلابی منصوبے کے بارے میں بات کریں گے۔ اوپن اے آئی، جو چیٹ جی پی ٹی جیسی جدید ٹیکنالوجیز کی تخلیق کے لیے مشہور ہے۔ اب ایک ایسے اے آئی کوڈنگ ایجنٹ پر کام کر رہا ہے ۔ جو لیول 6 انجینئرز کی مہارت کو نقل کر سکتا ہے۔یہ منصوبہ سی ای او سیم آلٹمین کے مقصد کا حصہ ہے۔ ان کا ہدف ہے کہ ایسی مصنوعی ذہانت بنائی جائے جو انسانوں سے زیادہ قیمتی کام انجام دے سکے۔ آئیے اس منصوبے کی اہم تفصیلات پر نظر ڈالیں۔
نئے اے آئی کوڈنگ ایجنٹ کی خصوصیات
یہ نیا اے آئی کوڈنگ ایجنٹ جدید خصوصیات سے بھرپور ہے:
- کوڈ ریپوزیٹریز کے ساتھ کام کرنے کی صلاحیت
یہ ایجنٹ کوڈ ریپوزیٹریز سے جڑ سکتا ہے اور بڑی کوڈ بیسز میں تبدیلیاں لا سکتا ہے۔ - مشکل کاموں میں مہارت
یہ ایجنٹ کوڈ ریفیکٹرنگ، ڈیٹا سسٹمز کی مائیگریشن، اور فیچر انٹیگریشن جیسے پیچیدہ کاموں کو آسان بناتا ہے۔ - معلومات کی فوری فراہمی
یہ چیٹ جی پی ٹی کے کاپی پیسٹ انداز کے برعکس، سلیک کے ذریعے انسانوں کو کوڈ بیس میں تبدیلیوں کے بارے میں مطلع کر سکتا ہے۔
اوپن اے آئی کا اندرونی ٹول
اوپن اے آئی پہلے ہی o1 ریزننگ ماڈل استعمال کر رہا ہے۔یہ ماڈل محققین کو ماڈل تجربات کے لیے کوڈ تیار کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔ اس سے کوڈنگ کے عمل میں رفتار اور کارکردگی میں بہتری آتی ہے۔
اوپن اے آئی کے بڑے اہداف
سیم آلٹمین نے کچھ اہم اہداف طے کیے ہیں:
- 1 ارب روزانہ فعال صارفین
کمپنی کا ہدف ہے کہ 2025 کے آخر تک صارفین کی تعداد کو بڑھا کر 1 ارب تک لے جایا جائے۔ - آمدنی میں غیر معمولی اضافہ
اوپن اے آئی اپنی آمدنی کو 2024 میں 4 ارب ڈالر سے بڑھا کر 2029 میں 100 ارب ڈالر تک لے جانا چاہتا ہے۔
ابتدائی آزمائش اور منتخب صارفین
کمپنی منتخب صارفین کے ساتھ اسسٹنٹ کے ابتدائی ورژن کی آزمائش کرے گی۔ یہ آزمائش اسسٹنٹ کی کارکردگی کو بہتر بنانے میں مدد دے گی۔
مصنوعی ذہانت کا انقلاب
یہ نیا کوڈنگ ایجنٹ مصنوعی ذہانت کی دنیا میں بڑی تبدیلی کا آغاز ہے۔
- یہ ایجنٹ کوڈنگ کو تیز اور آسان بنائے گا۔
- لیکن یہ سوال باقی ہے کہ کیا یہ انسانی ملازمتوں پر اثر ڈالے گا؟
آپ کے لیے سوال
دوستوں، کیا آپ سمجھتے ہیں ۔ کہ اوپن اے آئی کا یہ نیا ایجنٹ کوڈنگ کی دنیا میں انقلاب برپا کرے گا؟
اپنی رائے کمنٹس میں ضرور شیئر کریں!
بلاگ تحریر: معراج احمد