اے آئی اپڈیٹ

گوگل جیمینی کا فری لائیو فیچر: ہر کسی کے لیے AI بات چیت ممکن

اردو اے آئی ٹیم
فہرست مضمون

    مصنوعی ذہانت (AI) کے شعبے میں گوگل کی نئی پیش رفت، گوگل جیمینی کا لائیو فیچر، اب صارفین کے لیے بالکل مفت دستیاب ہے۔ یہ نیا فیچر چیٹ جی پی ٹی جیسے اسٹائل میں گوگل جیمینی کو استعمال کرنے اور روزمرہ کے مسائل حل کرنے میں آپ کی مدد کرتا ہے۔ اگر آپ اینڈرائڈ صارف ہیں اور گوگل کی جیمینی ایپ انسٹال ہے۔ تو آپ یہ فری فیچر استعمال کر سکتے ہیں۔

    گوگل جیمینی کا فری وائس اور لائیو فیچر کیا ہے؟

    گوگل جیمینی کا وائس اور لائیو فیچر صارفین کو AI کے ذریعے اپنی زبان میں بات چیت کرنے کی سہولت فراہم کرتا ہے۔ اس میں ایک خاص وائس موڈ بھی شامل ہے، جو کہ بلکل چیٹ جی پی ٹی جیسا ہے، اور انگریزی سے اردو میں بات چیت کو آسان بنا دیتا ہے۔

    اہم خصوصیات:

    - گوگل جیمینی کو وائس کمانڈ کے ذریعے استعمال کریں۔
    - اپنی زبان میں آسانی سے سوالات کے جوابات حاصل کریں۔
    - تصویر شیئر کر کے فوری اردو ترجمہ اور وضاحت پائیں۔

    کیسے استعمال کریں؟

    گوگل جیمینی کے اس فیچر کو استعمال کرنے کا طریقہ نہایت آسان ہے۔ آپ کو صرف گوگل پلے اسٹور پر جیمینی ایپ کو اپ ڈیٹ کرنا ہوگا۔ اس کے بعد، یہ مراحل فالو کریں:

    پلے اسٹور پر جیمینی ڈاؤن لوڈ کریں۔

    سب سے پہلے، اپنی گوگل ایپ کو اپ ڈیٹ کریں۔ اور چیک کریں کہ آیا یہ فیچر آپ کے لیے دستیاب ہے یا نہیں۔

    اینڈرائڈ فون میں زبان کو انگریزی پر سیٹ کریں۔

    اگر آپ کی زبان انگلش سیٹ ہے، تو یہ فیچر کچھ ہی دنوں میں آپ تک پہنچ جائے گا۔

    آسان سوالات اور تصویری وضاحت پائیں

    جیسے ہی یہ فیچر فعال ہوتا ہے، آپ گوگل جیمینی سے مختلف موضوعات پر سوالات پوچھ سکتے ہیں، تصویریں شیئر کر سکتے ہیں۔ اور اردو میں وضاحت حاصل کر سکتے ہیں۔

    گوگل جیمینی سے اردو میں بات چیت کا تجربہ۔

    اس فیچر کے ساتھ، آپ اردو میں بھی گوگل جیمینی سے بات کر سکتے ہیں۔ فرض کریں کہ آپ کو کسی انگریزی کتاب کے پیراگراف کو سمجھنے میں مشکل ہو رہی ہے۔ تو بس اس کا اسکرین شاٹ لے کر جیمینی ایپ میں اپلوڈ کریں، اور یہ آپ کو اردو میں وضاحت فراہم کرے گا۔

    مثال: آپ کوئی کہانی پڑھ رہے ہیں، اور گوگل جیمینی کو کہتے ہیں کہ اس کا اردو ترجمہ کریں۔ چند سیکنڈز میں یہ آپ کو مکمل اردو میں جواب فراہم کرتا ہے۔

    گوگل جیمینی کا فری لائیو موڈ: AI کی دنیا میں اہم قدم

    گوگل کا یہ فری لائیو فیچر صارفین کو بہت آسانی سے AI سے منسلک کر رہا ہے۔ یہ نہ صرف فری ہے بلکہ کسی حد تک چیٹ جی پی ٹی کی طرز پر ایک انٹرایکٹیو اور تعلیمی تجربہ فراہم کرتا ہے۔

    مذید معلومات کیلے ہمارے یوٹوب چینل کو فالو کریں۔

    اے آئی ٹول کیلے یہ پیج دیکھیں۔

    لغت میں اور پڑھیں

    اردو اے آئی ٹیم

    اردو اے آئی کی ایڈیٹوریل ٹیم — پاکستان کا سب سے بڑا اردو زبان میں اے آئی خواندگی پلیٹ فارم۔

    اردو اے آئی سے جڑے رہیں

    ہفتہ وار نیوز لیٹر سبسکرائب کریں یا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

    يہ مضمون پسند آيا؟ اردو اے آئی ايپ ميں ہزاروں ايسے مضامين پڑھيں

    مفت ڈاؤن لوڈ کريں