اردو اے آئی ماسٹر کلاس: آٹومیشن کی پہلی کلاس
اردو اے آئی ماسٹر کلاس آٹومیشن کی پہلی کلاس ، جہاں قیصر رونجھا نے سامعین کو خوش آمدید کہا اور واضح کیا کہ یہ کلاس محض ایک ٹیکنیکل سیشن نہیں بلکہ ایک وژن کا حصہ ہے۔ قیصر رونجھا نے کہا، “میری کوشش ہے کہ میں اپنے وجود کا زمین پر اثر چھوڑ سکوں۔” اور یہی مقصد اس ویڈیو کی بنیاد ہے۔ لوگوں کو خود مختار بنانا، اور آٹومیشن کے ذریعے ان کی زندگیاں آسان بنانا۔
ویڈیو میں قیصر رونجھا نے پہلی بار تفصیل سے اپنا پس منظر بیان کیا۔ ان کا تعلق لسبیلہ، بلوچستان سے ہے۔ تین ماسٹرز، 15 سے زائد ممالک میں تجربہ، اور مختلف انیشیٹوز کی قیادت:
-
WANG: نوجوانوں کی فلاح کے لیے
-
WALI: دیہی بچوں کو ڈیجیٹل مہارتیں
-
WIRE: خواتین کو معاشی خودمختاری
-
Urdu Ai: اردو زبان میں AI تعلیم کا پلیٹ فارم
انہوں نے وضاحت کی کہ وہ کوئی یوٹیوبر یا سیلف پروموشن کا ماہر نہیں بلکہ ایک تربیت کار ہیں جو ڈیجیٹل تعلیم کو عام کر رہے ہیں ۔ تو آئیں اب اپنی پہلی کلاس کے بارے میں جانتے ہیں۔
آٹومیشن کیا ہے؟
ویڈیو کے آٹھویں منٹ میں قیصر رونجھا نے سادہ مگر اثر انگیز انداز میں آٹومیشن کا مفہوم سمجھایا:
“آٹومیشن ایسا طریقہ ہے کہ جو کام بار بار ہوتے ہیں، وہ خودبخود ہو جائیں۔”
انہوں نے ایک روزمرہ مثال دی فرض کریں ایک فارم فل کیا جاتا ہے۔ اس کا ڈیٹا گوگل شیٹ میں جاتا ہے، پھر ایک سرٹیفکیٹ تیار ہوتا ہے، اور وہ خودکار طریقے سے متعلقہ شخص کو ای میل ہو جاتا ہے۔ یہ پورا عمل بغیر کسی انسانی مداخلت کے مکمل ہو جاتا ہے۔
اسی تسلسل میں وہ بتاتے ہیں:
“آپ نے کچھ نہیں کرنا۔ خودبخود ہر ہفتے جمعہ کو 3:30 بجے ای میل چلی جائے گی کہ ‘عبدالواحد، آپ نے رپورٹ جمع کرانی ہے۔’”
اس مثال سے واضح ہوتا ہے کہ آٹومیشن صرف ٹیکنالوجی نہیں، بلکہ سہولت، وقت کی بچت اور ذہانت کا دوسرا نام ہے۔
گوگل ایپ اسکرپٹ: ماسٹر کلاس کا بنیادی آلہ
قیصر رونجھا کلاس کے دوران کئی بار Google Apps Script پر زور دیتے ہیں۔ اور اسے “خزانہ” قرار دیتے ہیں۔ ان کے الفاظ میں:
“یہ Google کا ایک ایسا ٹول ہے جو Google کی تمام ایپس کے ساتھ کام کرتا ہے جیسے Gmail، Drive، Sheets، Docs”
وہ وضاحت کرتے ہیں کہ:
-
یہ مفت ہے
-
یہ کم کوڈ یا بغیر کوڈ کے کام کرتا ہے
-
اور اب AI کی مدد سے ہر شخص کے لیے قابلِ استعمال ہے
قیصر کہتے ہیں:
“یہ وہ خزانہ ہے جو ابھی تک زیادہ تر لوگوں کو پتہ ہی نہیں کہ کیسے استعمال کرنا ہے۔”
AI + آٹومیشن
قیصر رونجھا ایک انقلابی بات کرتے ہیں: ہم کوڈنگ نہیں کریں گے، ہماری دوست AI کرے گی۔ ویڈیو میں وہ واضح کرتے ہیں کہ ChatGPT جیسے ٹولز سے ہم کوڈ لکھوا سکتے ہیں۔ بغیر یہ جانے کہ کوڈنگ کیا ہے۔مثال کے طور پر اگر آپ چاہتے ہیں کہ Google Sheets میں کوئی ڈیٹا آئے تو اس کی بنیاد پر خودبخود ایک رپورٹ تیار ہو، تو آپ ChatGPT کو ہدایات دیں، وہ کوڈ دے گا، اور آپ Apps Script میں وہ لگا دیں بس!
قیصر رونجھا یہ بھی کہتے ہیں:
“اب low code بھی آسان ہو گیا ہے… کیونکہ AI کوڈ لکھتی ہے۔”
سیکھنے والوں کا کردار صرف دیکھنا کافی نہیں
ویڈیو کے آخری حصے میں قیصر رونجھا نہایت محبت اور سنجیدگی سے کہتے ہیں: آپ نے اپنا تعارف دینا ہے، صرف یہ نہ لکھیں کہ ‘میں کلیم اللہ ہوں، وہاڑی سے ہوں… تعارف پروفیشنل ہونا چاہیے۔
وہ سیکھنے والوں سے چاہتے ہیں کہ وہ خود کو ایک پروفیشنل سمجھیں، اور واضح کریں:
-
وہ اس کورس سے کیا سیکھنا چاہتے ہیں؟
-
یہ معلومات ان کے لیے کیسے کارآمد ہوں گی؟
-
اور ان کا پیشہ یا دلچسپی آٹومیشن سے کیسے جڑتی ہے؟
یہ انٹریکشن صرف تربیت کا حصہ نہیں بلکہ سیکھنے کے جذبے کی تصدیق بھی ہے۔
اگلی کلاس کا انحصار کیا ہے؟
قیصر رونجھا [“>ویڈیو](
“جب 1000 لوگ ویڈیو دیکھ لیں گے، تب ہم اگلی کلاس ریلیز کریں گے۔”
اس شرط کی بنیاد وہ یہ بتاتے ہیں: کیونکہ کچھ لوگوں کے پاس انٹرنیٹ نہیں، کچھ دیر سے دیکھتے ہیں، کچھ جلدی — لیکن سیکھنے والا اگر واقعی سیکھنا چاہتا ہے تو وقت نکالے گا۔
لہٰذا اگر آپ چاہتے ہیں کہ اگلی کلاس جلد آئے تو:
-
یوٹیوب پر جا کر ویڈیو مکمل دیکھیں
-
نیچے تعارف لکھیں
-
اور Google Sheets، Docs، Forms کھول کر Apps Script کا بٹن تلاش کریں
سیکھنا وقت گزارنے کے لیے نہیں، اثر پیدا کرنے کے لیے ہے
قیصر رونجھا آخر میں دل سے کہتے ہیں: یہ سب آپ کو متاثر کرنے کے لیے نہیں، بلکہ آپ کی زندگی بہتر بنانے کے لیے ہے۔ ان کا پیغام سادہ ہے: آٹومیشن صرف ڈیجیٹل مہارت نہیں، بلکہ ایک زندگی گزارنے کا نیا انداز ہے۔ جو سیکھے گا، وہ صرف خود نہیں بدلے گا، بلکہ دوسروں کے لیے بھی آسانی پیدا کرے گا۔


پرانے قارئین کے تبصرے
6 تبصرےیہ تبصرے پرانی ورڈپریس ویب سائٹ سے محفوظ کر کے یہاں منتقل کیے گئے ہیں۔ نئے تبصرے فی الحال بند ہیں۔
جناب۔۔۔یہ کوڈونک ھوتی کیا ھے
اُردو آئے آئی ایک مفید او ر کارآمد ویب سائٹ ہے۔ اُمید ہے کہ میں اس سےبہت کچھ سیکھ پاؤں گی۔ ان شاء اللہ
Mashallah ap ny to Kamal ker dia h ap ny bilkul Sahi kaha k her insan Mai koe na koe khas baat h bus justujo se or mustaqal mizaji se hum usy paa sakty hn ... Or arahi baat automation class ki to wo mujhy waqe nai pata tha ap ny intro dia us ka istamal butaya k k hum us kis Tarah apni rozmra ki Zindagi Mai istamal ker sakty hn ......
Main Balqees Shahzadi hu. Main aik teacher hu or urdu ai seekh kr online apna name bnana chahti hu
Ai skhna hy .q ky skhny ky cjakr mn abe tk sirf skroling he ke .jaha jao fee phly .
AOA SIR MN CHAHTA HUN K MN AP SY AI KI TALEEM HASIL KR K APNAY FUTURE KO SECURE KARON TA K MN DUSRON KO B EDUCATE KR SAKOON