چَیٹ جی پی ٹی کا نیا وائس اور وژن فیچر
سوچیں، اگر آپ کا ایک ورچوئل دوست 24 گھنٹے، ہر لمحہ ویڈیو کال پر آپ کے ساتھ موجود ہو تو کیسا ہو؟ چَیٹ جی پی ٹی کے نئے وائس اور وژن فیچر نے بالکل ایسا ہی ممکن بنا دیا ہے! یہ جدید فیچر اب آپ کو نہ صرف سنتا ہے بلکہ دیکھ کر سمجھتا بھی ہے۔ اور آپ کے ہر سوال کا فوری حل پیش کرتا ہے۔
یہ فیچر خاص طور پر اُن لوگوں کے لیے ہے جو زندگی کو آسان اور مؤثر بنانا چاہتے ہیں۔ مثلاً، اگر آپ ایک زمیندار ہیں اور اپنے کھیت کے بیمار پودوں کو لے کر پریشان ہیں۔ تو بس اپنے پودوں کی ویڈیو دکھائیں، اور چَیٹ جی پی ٹی فوراً بیماری کی تشخیص اور اس کا علاج بتا دے گا۔
اور بات یہاں ختم نہیں ہوتی! اگر آپ اپنے گھر کو نئے انداز میں سجانا چاہتے ہیں یا دفتر کا سیٹ اپ بہتر بنانا چاہتے ہیں۔ تو یہ فیچر آپ کو لائیو مشورے دے سکتا ہے۔ یہاں تک کہ صحت کے مسائل جیسے جلد کی خارش یا جسم پر نکلنے والے دانے، ان کے بارے میں بھی آپ کو فوری معلومات فراہم کی جا سکتی ہیں۔
اس فیچر کی سب سے بڑی خوبی اس کی میموری اور تیزی ہے۔ آپ مستقبل کا تصور کریں، جہاں یہ اے آئی کسی بڑے میچ کی لائیو کمنٹری کرے، تجزیے دے، اور اسکور اپ ڈیٹس فراہم کرے۔ یہ فیچر انسانی دماغ سے زیادہ تیزی اور مؤثریت کے ساتھ کام کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
اگرچہ یہ فی الحال پلس صارفین کے لیے دستیاب ہے۔ لیکن آنے والے وقت میں یہ ٹیکنالوجی مزید لوگوں کے لیے مفت ہو سکتی ہے۔ اگر آپ بھی اس حیرت انگیز فیچر کو استعمال کرنا چاہتے ہیں۔ اور اے آئی کو آسان الفاظ میں سمجھنا چاہتے ہیں، تو اردو اے آئی آپ کی رہنمائی کے لیے حاضر ہے۔ آپ کا مستقبل، اے آئی کے ساتھ، روشن ہو سکتا ہے!
مزید اپڈیٹس کے لیے ہمیں دیےگۓ سوشل میڈیا پر ٖفالو کرسکتے ہیں۔
شکریہ!
No Comments