-
Miraj Roonjha
- No Comments
- AI Tools, Gemini app, Gemini Canvas, Google AI, Google Gemini

جیمنائی ایپ کا نیا فیچراب دستاویزات کو ویب پیج اور کوئز میں بدل سکے گی
گوگل کی جیمنائی ایپ، جو آج کل کے بہترین اے آئی ٹولز میں سے ایک ہے، میں ایک اور نیا فیچر شامل ہونے والا ہے۔ اب تک، جیمنائی کے نئے فیچرز سب سے پہلے اس کے ویب کلائنٹ پر متعارف کروائے جاتے تھے اور بعد میں موبائل ایپس میں آتے تھے، لیکن جیمنائی کینوس فیچر میں معاملہ کچھ مختلف ہے۔ یہ فیچر پہلے ہی موبائل ایپ پر دستیاب ہے لیکن اب اس کی مکمل صلاحیتوں کو بھی موبائل صارفین کے لیے کھولا جا رہا ہے۔
نیا فیچر کیا ہے؟
اینڈروئیڈ اتھارٹی کی ایک رپورٹ کے مطابق، جیمنائی کے بیٹا ورژن میں یہ نیا فیچر سامنے آیا ہے۔ جب آپ کینوس کے ذریعے بنائی گئی کسی دستاویز یا فہرست کو کھولیں گے تو آپ کو اوپر دائیں جانب ایک نیا کریٹ (+ آئیکن) بٹن نظر آئے گا۔ اس آئیکن پر ٹیپ کرنے سے ایک مینو کھلتا ہے جس میں آپ کو مختلف آپشنز نظر آئیں گے۔ جیسے کہ: ویب پیج، انفوگرافک، کوئز، آڈیو اوورویو، اور سمتھنگ ایلس (کچھ اور)۔ یہ ایک انتہائی مفید فیچر ہے۔
اس فیچر سے آپ کوئز، انفوگرافکس، اور ویب پیجز سمیت دیگر انٹریکٹو مواد بنا سکتے ہیں۔ اس سے پہلے، یہ تمام صلاحیتیں صرف جیمنائی کے ویب ورژن پر دستیاب تھیں۔ تاہم، یہ بھی دیکھا گیا ہے کہ کچھ فیچرز، خاص طور پر ’آڈیو اوورویوز‘، کو موبائل ڈیوائسز پر لوڈ ہونے میں زیادہ وقت لگ سکتا ہے۔
ویب اور موبائل کا فرق ختم
اگرچہ اسمارٹ فون صارفین اب بھی اپنے براؤزر کے ذریعے جیمنائی کینوس استعمال کر سکتے ہیں۔ لیکن یہ بہت زیادہ آسان اور قابل رسائی ہے کہ یہ تمام فیچرز براہ راست ایپ کے اندر ہی موجود ہوں۔ اس بات کا بھی ذکر کرنا ضروری ہے کہ کینوس اور اس سے متعلقہ فیچرز جیمنائی کے ویب اور موبائل ایپس میں مفت دستیاب ہیں۔ تاہم بعض اوقات بغیر کسی رکاوٹ کے استعمال کے لیے آپ کو گوگل اے آئی پرو یا الٹرا کی سبسکرپشن کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔ یہ ایک اہم فیچر ہے۔
یہ فیچر رواں سال مارچ میں پیش کیا گیا تھا۔ جس کا مقصد صارفین کو ان کے ڈرافٹس کو بہتر بنانے، کوڈ کا جائزہ لینے، یا انٹریکٹو تجربات بنانے میں مدد دینا تھا۔ فی الحال اس کی آفیشل ریلیز کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا۔ لیکن قیاس ہے کہ جلد ہی یہ تمام صارفین کے لیے دستیاب ہو جائے گا اور موبائل اور ویب کے درمیان فرق ختم ہو جائے گا۔
Share this:
- Click to share on Facebook (Opens in new window) Facebook
- Click to share on X (Opens in new window) X
- Click to email a link to a friend (Opens in new window) Email
- Click to share on LinkedIn (Opens in new window) LinkedIn
- Click to share on Reddit (Opens in new window) Reddit
- Click to share on Threads (Opens in new window) Threads
- Click to share on WhatsApp (Opens in new window) WhatsApp
No Comments