Site icon Urdu Ai

جمینی اب تحریر کو آڈیو میں بدل سکتا ہےجانیں کیسے

جمینی اب تحریر کو آڈیو میں بدل سکتا ہےجانیں کیسے

جمینی اب تحریر کو آڈیو میں بدل سکتا ہےجانیں کیسے

گوگل کی جمینی ایپ نے اب ایک ایسا فیچر متعارف کروایا ہے جو آپ کی  تحریرکو آڈیو  کی شکل میں سنا سکتا ہے۔ یعنی اب آپ طویل اور پیچیدہ مواد کو پڑھنے کے بجائے سن سکتے ہیں۔ وہ بھی ایک پوڈکاسٹ کی طرز پر۔ یہ فیچر دراصل گوگل کے ریسرچ ٹول NotebookLM سے منتقل ہو کر اب جمینی میں دستیاب ہے۔ اور اینڈرائیڈ و آئی او ایس دونوں صارفین اس سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ تاہم، بعض صارفین کو اس فیچر کے دوران آڈیو اوورویو غیر فعال ہونے کا ایرر بھی ملا ہے۔  جس کی مکمل وضاحت ہم نے علیحدہ بلاگ میں فراہم کی ہے۔

آڈیو اوور ویو فیچر کیا کرتا ہے؟

جمینی کا آڈیو اوو ر   ویو فیچر آپ کی اپلوڈ کردہ فائل کو ایک قابلِ فہم اور مختصر آڈیو فارمیٹ میں تبدیل کرتا ہے۔ اس میں دو AI میزبان ہوتے ہیں جو اس مواد کا خلاصہ سُناتے ہیں۔ جیسے کہ آپ کوئی تعلیمی پوڈکاسٹ سن رہے ہوں۔ یہی فیچر AI پر مبنی ویڈیو اور آڈیو پروڈکشن کے میدان میں ایک نئی راہ ہموار کرتا ہے۔

یہ فیچر استعمال کیسے کریں؟

1۔ جمینی ایپ کھولیں

ایپ لانچ کریں اور “Ask Gemini” کے سیکشن میں موجود پلس (+) بٹن پر ٹیپ کریں۔

2۔ فائل منتخب کریں

“Files” پر ٹیپ کر کے اپنی مطلوبہ فائل منتخب کریں۔ جمینی DOC، PDF، TXT جیسے مختلف فارمیٹس کو سپورٹ کرتا ہے۔

3۔ آڈیو اوورویو بنائیں

اب “Generate Audio Overview” پر ٹیپ کریں۔ تھوڑی دیر بعد آڈیو تیار ہو جائے گا، اور آپ کو اطلاع بھی مل جائے گی۔

4۔ آڈیو سنیں

آڈیو سننے کے لیے صرف پلے بٹن دبائیں۔ یہ فیچر “Chats and Gems” میں محفوظ ہوتا ہے۔

5۔ آڈیو شیئر کریں

تین نقطوں والے آئیکن پر ٹیپ کریں، پھر “Download” یا “Share” کا انتخاب کریں تاکہ آپ آڈیو دوسروں سے بھی شیئر کر سکیں۔

یہ خصوصیت کیوں اہم ہے؟

کئی لوگ پڑھنے سے زیادہ سننے کو ترجیح دیتے ہیں۔ جمینی کا یہ فیچر ان افراد کے لیے خاص طور پر مفید ہے جو مطالعہ یا تحقیق کو ایک آسان انداز میں سیکھنا چاہتے ہیں۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ جمینی 2.5 کے آنے کے بعد اب یہ صرف آڈیو خلاصہ ہی نہیں بلکہ بات چیت اور آواز کی تخلیق میں بھی انقلابی کردار ادا کر رہا ہے۔

جمینی سے آگے کیا؟

جمینی صرف آڈیو خلاصے کے لیے نہیں، بلکہ اس سے آپ:

اس فیچر سے متعلق مزید تفصیلات کے لیے ٹامز گائیڈ کی رپورٹ ملاحظہ کریں۔

Exit mobile version