Site icon Urdu Ai

گوگل جمینی اب ویڈیو دیکھ سکتا ہے، سن سکتا ہے اور سمجھ سکتا ہے جانیں کیسے

گوگل جمینی اب ویڈیو دیکھ سکتا ہے، سن سکتا ہے اور سمجھ سکتا ہے جانیں کیسے

گوگل جمینی اب ویڈیوز دیکھ سکتا ہے، سن سکتا ہے اور سمجھ سکتا ہے جانیں کیسے

ویڈیو اپلوڈ کے ساتھ جمینی کا نیا سفر اب صرف تحریر نہیں، ویڈیو بھیاے آئی کے دائرے میں

گوگل نے جمینی 2.5 پرو اور فلیش ماڈل کو عام صارفین کے لیے دستیاب کر دیا ہے۔  اور اس کے ساتھ ہی ایک نیا، تیز تر اور سستا “جمینی 2.5 فلیش لائٹ” ماڈل بھی پیش کیا ہے جو بڑے پیمانے پر کام جیسے کہ کلاسیفکیشن یا سمری بنانے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ لیکن سب سے نمایاں تبدیلی جمینی میں ویڈیوز  اپلوڈ اور تجزیہ کی سہولت ہے۔ جو اسے ایک قدم آگے لے جاتی ہے۔ اب جمینی دیکھ بھی سکتا ہے، سن بھی سکتا ہے۔ اور سمجھ بھی سکتا ہے۔

اب ویڈیو اپلوڈ کریں، تجزیہ حاصل کریں

اب آپ جمینی ایپ میں تصویر کی طرح ویڈیو بھی اپلوڈ کر سکتے ہیں۔ طریقہ کار وہی ہے: “پلس” بٹن دبائیں اور گیلری سے کلپ منتخب کریں۔ جمینی ویڈیو فیچرز کی مکمل وضاحت ہمارے بلاگ میں موجود ہے۔ اپ لوڈ کے بعد، جمینی ویڈیو میں ہونے والے مناظر کا خلاصہ دے سکتا ہے۔ مخصوص اشیاء تلاش کر سکتا ہے یا سوالات کے جوابات دے سکتا ہے۔ ساتھ ہی ویڈیو کا متعلقہ حصہ بھی دکھاتا ہے۔

 جمینی نے ویڈیو کہاں کی تھی، پہچان لیا

ایک صارف نے جمینی میں ایک مختصر ویڈیو کلپ اپلوڈ کیا اور پوچھا۔ “اس میں کیا نظر آ رہا ہے؟” جمینی نے نہ صرف درست تجزیہ کیا بلکہ ویڈیو کی لوکیشن اور وقت کا بھی درست اندازہ لگایا۔ وہ بھی صرف ویژوئل اور آڈیو کے ذریعے۔ یہ صلاحیت یوٹیوب ویڈیوز کے خلاصے سے ایک قدم آگے ہے۔ جہاں جمینی اب صارف کی خود بنائی ہوئی ویڈیوز کو بھی سمجھ سکتا ہے۔

چیٹ جی پی ٹی پر سبقت

یہ نیا فیچر جمینی کو ChatGPT سے برتری دلاتا ہے۔ جہاں چیٹ جی پی ٹی صرف لائیو کیمرا فیڈ یا تصاویر کا تجزیہ کر سکتا ہے، وہیں جمینی اب اپلوڈ شدہ ویڈیوز کو بھی سن کر سمجھ سکتا ہے۔

فی الحال کیا محدود ہے؟

فی الحال جمینی ایپ کیمرہ سے براہِ راست ویڈیو ریکارڈ کرنے کی سہولت نہیں دیتی، صرف تصاویر کیپچر کی جا سکتی ہیں۔ لیکن ویڈیو اپلوڈ اور تجزیے کی سہولت اینڈرائیڈ فونز اور ویب پر دستیاب ہے iOS صارفین کو کچھ وقت انتظار کرنا پڑ سکتا ہے۔

اے آئیاور ویژوئل لرننگ کا نیا دور

یہ اپڈیٹ اس جانب اشارہ کرتی ہے کہ اے آئی تعلیم کا مستقبل اب صرف تحریر پر نہیں بلکہ ویڈیو، آواز اور بصری مواد پر مبنی ہو گا۔ اردو اے آئی ماسٹر کلاسز جیسی تربیتی کوششیں اس نئی ٹیکنالوجی کو سمجھنے میں مدد فراہم کر رہی ہیں۔

Exit mobile version