
جانیں وی ای او 3 اورفلوکیسے بدل رہے ہیں دنیا اب آپ بھی فلم میکر بن سکتے ہیں، صرف چند الفاظ میں!
مصنوعی ذہانت کے شعبے میں جہاں ہر روز کوئی نئی پیش رفت سامنے آتی ہے۔ وہیں گوگل نے اپنے سالانہ I/O ایونٹ میں وی ای او3 نامی ماڈل اور اس کے ساتھ ویڈیوز کی تدوین کے لیے ایک نیا ٹول flow متعارف کروا کر سب کو حیران کر دیا۔ یہ ماڈل نہ صرف ایک عام ویڈیو جنریٹر ہے بلکہ ٹیکسٹ کی مدد سے ایسی ویڈیوز بناتا ہے۔ جن میں کرداروں کی حرکات، ڈائیلاگز اور تصوراتی اثرات حیران کن حد تک حقیقت کے قریب ہوتے ہیں۔
وی ای او3:محض الفاظ سے مکمل فلم
قیصر رونجھا جو اردو اے آئی کے بانی اور معروف تجزیہ کار ہیں، ان کا کہنا ہے کہ ’اگر آپ صرف یہ لکھیں کہ “ایک مچھلی سمندر میں لڑ رہی ہے” تو گوگل کا وی ای او3 ماڈل خودکار طور پر اس پر ایک 30 سیکنڈ کی مکمل ویڈیو بنا دے گا، جس میں نہ صرف تصویر بلکہ مکالمہ اور بیک گراؤنڈ میوزک بھی شامل ہو گا۔‘ یہ ٹیکنالوجی گوگل کے اس ماڈل سے کہیں آگے ہے جسے پہلے وی ای او 2 کے نام سے متعارف کرایا گیا تھا۔
Flow: ویڈیو ایڈیٹنگ کا نیا انداز
گوگل نے وی ای او3 کے ساتھ جو ٹول متعارف کروایا ہے، اس کا نام (flow ) ’فلو‘ ہے۔ یہ ٹول دراصل ایک آن لائن ویڈیو ایڈیٹر ہے جووی ای او٣ ماڈل سے مکمل ہم آہنگ ہے۔ صارف صرف ابتدائی اور آخری فریم دے کر بھی ایک مکمل منظر تخلیق کر سکتا ہے۔
یہی نہیں، آپ چاہیں تو کسی کردار کو ایک تصویر کی شکل میں اپ لوڈ کریں اور یہ ٹول اس کردار کو متحرک کر کے ویڈیو میں شامل کر دیتا ہے۔
قیمت، دستیابی اور رسائی
فی الوقت یہ ٹول صرف امریکہ میں دستیاب ہے اور یہ مفت نہیں ہے۔
پیکجز کچھ یوں ہیں:
-
بیسک ورژن: $20 ماہانہ
-
الٹرا پرو ورژن: $124 ماہانہ
بیشتر خصوصیات جیسے کیمرہ کنٹرول، لائٹنگ، اور آڈیو جنریشن صرف مہنگے ورژن میں دستیاب ہیں۔
نئی دنیا کی نئی تخلیق
اردو اے آئی کے یوٹیوب چینل پر شائع ہونے والی ایک ویڈیو میں بتایا گیا کہ کس طرح وی ای او3 اور فلو کے ذریعے عام صارف بھی فلم ساز بن سکتا ہے۔ آج کے دور میں جہاں Gemini 2.5 جیسے ذہین ماڈلز سامنے آ رہے ہیں۔ وہاں Perplexity جیسے ریسرچ ٹولز نے بھی کام کی نوعیت بدل دی ہے۔ ایسے میں وی او ایک نیا سنگ میل ہے۔
ایک ویڈیو، ہزار امکانات
قیصر رونجھا نے ویڈیو میں یہ بھی کہا کہ مستقبل میں یوٹیوب آٹومیشن کی ضرورت ختم ہو جائے گی۔ کیونکہ اب ہر شخص اپنا مواد خود بنا سکے گا۔ ان کے بقول، کسی دن میرا دل چاہے گا کہ ایک اینی میٹڈ فش فلم دیکھوں، تو میں صرف یہ لکھوں گا: “فش فائٹنگ ان اوشین، 30 سیکنڈ مووی”… اور گوگل میرے لیے مکمل فلم بنا دے گا۔‘
کیا ہم تیار ہیں؟
گوگل کی جانب سے فلو اوروی ای او3 جیسے ٹولز کے ذریعے فلم سازی کو ہر فرد کے ہاتھ میں دے دینا یقیناً ایک بڑی تبدیلی ہے۔ مگر کیا ہم بطور معاشرہ، بطور صارف اور بطور تخلیق کار اس کے لیے تیار ہیں؟ یا ہمیں اب بھی سیکھنے کی ضرورت ہے کہ مصنوعی ذہانت کے اس نئے دور میں کیسے سروائیو کیا جائے۔
No Comments