
جی پی ٹی-5 کوڈیکس کی نئی اپ گریڈ: ڈویلپرز کے لیے ایک شاندار نیا ساتھی
اوپن اے آئی نے اپنے مشہور کوڈنگ ایجنٹ کوڈیکس میں زبردست اپگریڈ کا اعلان کیا ہے۔ یہ نیا ورژن جی پی ٹی-5 کوڈیکس کہلاتا ہے۔ جو خاص طور پر حقیقی سافٹ ویئر انجینئرنگ کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ اس کا مقصد ڈویلپرز کو تیز، محفوظ اور زیادہ اسمارٹ کوڈ لکھنے میں مدد دینا ہے۔ نئی خصوصیات میں زیادہ درست کوڈ جنریشن، طویل اور پیچیدہ پروجیکٹس پر گھنٹوں بغیر رکے کام کرنے کی صلاحیت اور خودکار کوڈ ریویو سسٹم شامل ہیں۔ جو خطرناک بگز کو لانچ ہونے سے پہلے پکڑ لیتا ہے۔
یہ اپڈیٹ ستمبر 2025 میں متعارف کرائی گئی۔ اور اس میں کئی نمایاں تبدیلیاں شامل ہیں۔ مثال کے طور پر، یہ اب کم پیچیدہ ٹاسکس پر تیزی سے جواب دیتا ہے۔ اور بڑے پروجیکٹس کے لیے زیادہ وقت لے کر تفصیلی تجزیہ اور ٹیسٹنگ کرتا ہے۔ کمپنی کے مطابق، جی پی ٹی-5 کوڈیکس عام GPT-5 کے مقابلے میں چھوٹے ٹاسکس کے لیے 93.7٪ کم ٹوکن استعمال کرتا ہے جبکہ بڑے ٹاسکس پر دو گنا زیادہ وقت لگا کر درستگی میں اضافہ کرتا ہے۔
یہ سسٹم صرف کلاؤڈ ہی نہیں بلکہ مقامی (لوکل) ماحول جیسے Codex CLI اور IDE ایکسٹینشن میں بھی کام کرتا ہے۔ اس کے ذریعے ڈویلپرز اپنی فائلز یا کوڈ کے مخصوص حصوں پر براہِ راست کام کر سکتے ہیں۔ اور پروجیکٹ کو بغیر رکاوٹ کے کلاؤڈ اور لوکل ایڈیٹر کے درمیان منتقل کر سکتے ہیں۔ اس میں امیج شیئرنگ، خودکار ویب سرچ اور بیرونی سسٹمز سے جڑنے کی سہولت بھی شامل ہے۔
کوڈ ریویو اب پہلے سے زیادہ اسمارٹ ہے۔ جی پی ٹی-5 کوڈیکس پورے کوڈ بیس اور اس کی ڈپینڈینسیز کو اسکین کرتا ہے۔ ٹیسٹ چلاتا ہے اور کوڈ کی درستگی کو پرکھ کر ہر پل ریکویسٹ پر مکمل فیڈبیک دیتا ہے۔ اوپن اے آئی کے مطابق، کمپنی اب اپنی زیادہ تر پل ریکویسٹس اسی ایجنٹ سے ریویو کروا رہی ہے۔ جس سے روزانہ سیکڑوں مسائل ابتدائی مرحلے پر ہی پکڑ لیے جاتے ہیں۔
یہ اپگریڈ ChatGPT Plus، Pro، Business، Edu اور Enterprise صارفین کے لیے شامل ہے۔ پرو پلان مکمل ورک ویک کے پروجیکٹس کے لیے موزوں ہے جبکہ بزنس اور انٹرپرائز پلان اضافی کریڈٹ کے ساتھ بڑے ڈویلپرز کی ضرورت پوری کرتے ہیں۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ اپگریڈ آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے بڑھتے ہوئے رجحان کے ساتھ جڑی ہوئی ہے۔ جیسا کہ ہمارے بلاگ چیٹ جی پی ٹی کی یادداشت اور کنٹرولز نئی حیران کن اپڈیٹس میں واضح کیا گیا ہے۔ کہ جدید ماڈلز کس طرح صارفین کی گفتگو یاد رکھ کر زیادہ اسمارٹ طریقے سے مدد فراہم کر رہے ہیں۔ اسی طرح، گوگل کا جیمنی کی لائف میموری فیچر بھی یہی دکھاتا ہے کہ مستقبل کی اے آئی کیسے انسانی عادات اور پراجیکٹس کے ساتھ گہری مطابقت پیدا کر رہی ہے۔ جی پی ٹی-5 کوڈیکس اسی سمت کا ایک عملی قدم ہے۔ جو ڈویلپرز کے کام کو نہ صرف تیز بلکہ زیادہ محفوظ بھی بناتا ہے۔
اوپن اے آئی کے اعداد و شمار کے مطابق جی پی ٹی-5 کوڈیکس نے کوڈ ریویو میں ہائی امپیکٹ کمنٹس کی شرح کو 52.4٪ تک بڑھا دیا ہے۔ جبکہ غیر ضروری تبصروں کو 13.7٪ سے گھٹا کر صرف 4.4٪ کر دیا ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ ڈویلپرز اب صرف اہم ترین فیڈبیک پر توجہ دے سکتے ہیں اور بگز لانچ سے پہلے ہی ختم کر سکتے ہیں۔
یہ نیا ماڈل سافٹ ویئر ڈیولپمنٹ کے پورے عمل کو بدلنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ چاہے یہ بڑی کمپنیوں کے پیچیدہ سسٹمز ہوں یا انفرادی پروگرامرز کے چھوٹے پروجیکٹس، جی پی ٹی-5 کوڈیکس ایک ایسا شاندار ساتھی ہے جو ہر مرحلے پر مدد فراہم کرتا ہے۔
No Comments