
پرپلیکسٹی کا نیا ٹول: اسپریڈشیٹ، ڈیش بورڈ اور مزید کچھ صرف چند منٹ میں
کیا ہے پرپلیکسٹی لیبز؟
یہ ٹول پرپلیکسٹی کے $20 فی ماہ پرو پلان کا حصہ ہے، جو ویب، iOS اور Android پر دستیاب ہے۔ کمپنی کے مطابق، یہ ٹول ان صارفین کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ جو زیادہ پیچیدہ اور وقت طلب منصوبے مکمل کرنا چاہتے ہیں۔ جیسے کہ ڈیٹا تجزیہ، اسپریڈشیٹ جنریشن، یا ڈیش بورڈ ڈیزائن۔ یہ فی الحال ویب، iOS اور Android پر دستیاب ہے۔ جبکہ جلد ہی Mac اور Windows ایپ میں بھی شامل کیا جا رہا ہے۔
پرپلیکسٹی لیبز کا مکمل تجزیہ یہاں پڑھیں
یہ کیسے کام کرتا ہے؟
پرپلیکسٹی لیبز ویب سرچ، کوڈ ایگزیکیوشن، چارٹ اور امیج کریشن جیسے جدید فیچرز کے ذریعے 10 منٹ یا اس سے زائد وقت میں رپورٹس تیار کرتا ہے۔ ہر تیار شدہ فائل چاہے وہ کوڈ ہو، امیج یا گراف ایک منظم ٹیب میں محفوظ ہوتی ہے۔ جہاں سے صارف انہیں دیکھ یا ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔
صارفین سادہ ڈیٹا فراہم کر کے خودکار طور پر فارمولہ پر مبنی اسپریڈشیٹس بھی بنا سکتے ہیں۔ جو ڈیٹا کو منظم، فلٹر اور تجزیہ کرتی ہیں۔ اسی طرح، یہ ٹول فراہم کردہ ڈیٹا سے ریئل ٹائم گراف، چارٹ اور انٹرایکٹو اجزاء بنا کر مکمل ڈیش بورڈ تیار کرتا ہے۔ جو کہ بزنس پریزنٹیشنز کے لیے مثالی ہے۔
یہ وہی تجربہ ہے جس کی جھلک ہمیں Google Gemini جیسے جدید ماڈلز میں بھی نظر آتی ہے۔ جہاں AI صارف کی روزمرہ معلومات اور عادات کو یاد رکھ کر ذاتی نوعیت کے حل فراہم کرتا ہے۔
تخلیقی صلاحیتوں کے لیے نیا دروازہ
یہ ٹول صرف اعداد و شمار تک محدود نہیں، بلکہ AI کی تخلیقی صلاحیتوں کو استعمال کرتے ہوئے صارفین ایسے آئیڈیاز کو حقیقت میں بدل سکتے ہیں جن پر پہلے گھنٹوں لگتے تھے۔ بالکل اسی طرح جیسے Google Veo ویڈیوز بنانے میں تخلیقی صلاحیتوں کو فروغ دیتا ہے، پرپلیکسٹی لیبز بھی ویژول رپورٹس، چارٹس اور گرافکس میں مہارت فراہم کرتا ہے۔
یہ بغیر کسی کوڈنگ کے ٹیمپلیٹس اور کوڈنگ بوٹس کی مدد سے ویب ایپس تیار کرنے کی سہولت بھی فراہم کرتا ہے، جو نان ٹیکنیکل صارفین کے لیے ایک انقلابی قدم ہے۔
ایک نیا AI ورک اسپیس
پرپلیکسٹی لیبز کا شمار اب ان ٹولز میں ہو رہا ہے جو AI کو حقیقی productivity میں بدل رہے ہیں۔ OpenAI کا Agent Operator جیسی سروسز جہاں خودکار کام سرانجام دیتی ہیں، وہاں پرپلیکسٹی لیبز ایک مکمل ورچوئل اسسٹنٹ کے طور پر سامنے آ رہا ہے۔
اسی طرح، Gemini 2.5 Pro جیسے جدید ترین ٹولز کے مقابلے میں، پرپلیکسٹی کا یہ فیچر ایک سادہ، طاقتور اور آسان حل پیش کرتا ہے۔
کاروباری رپورٹنگ کے لیے یہ ایک مکمل حل فراہم کرتا ہے۔ جس کے ذریعے مختلف فارمیٹس میں رپورٹس، گراف اور تجزیاتی چارٹس تیار کیے جا سکتے ہیں، جو کہ کارپوریٹ یوزرز کے لیے انتہائی مفید ہیں۔
پرپلیکسٹی لیبز ایک نئی راہ
پرپلیکسٹی کا نیا ٹول ان لوگوں کے لیے ایک تحفہ ہے۔ جو کم وقت میں زیادہ پروڈکٹیو کام انجام دینا چاہتے ہیں۔ چاہے آپ ایک ڈیٹا اینالسٹ ہوں یا ڈیجیٹل کریئیٹر، یہ AI ٹول آپ کو خودمختار بنانے کے لیے تیار ہے۔
No Comments