بچوں کے لیے اردو اے آئی ماسٹر کلاس مستقبل کی مہارتیں اور اے آئی ٹولز کی دنیا کا دلچسپ تعارف کلاس نمبر2
بچوں کو مستقبل کی مہارتوں سے روشناس کروانے کے لیے اردو اے آئی ماسٹر کلاس کی دوسری قسط میں اے آئی ٹولز پر دلچسپ انداز میں گفتگو کی گئی اے آئی ٹولز نہ صرف ٹیکنالوجی کی سمجھ بوجھ فراہم کرتے ہیں بلکہ بچوں کو خوداعتمادی، تخلیقیت اور ٹیم ورک سیکھنے کا بھی موقع دیتے ہیں۔
اے آئی ٹولز کیا ہوتے ہیں؟
اے آئی ٹولز یعنی مصنوعی ذہانت کے وہ اوزار جو بچوں کو تصویریں بنانے، کہانیاں لکھنے، ویڈیوز تیار کرنے، نظمیں تخلیق کرنے اور سیکھنے میں مدد دیتے ہیں۔ ماسٹر کلاس میں بتایا گیا کہ اے آئی ٹولز کمپیوٹر، موبائل یا آئی پیڈ سے ایک ٹیکنالوجی کے ذریعے جُڑے ہوتے ہیں۔ اور یہ ٹیکنالوجی ڈیٹا سینٹرز سے معلومات حاصل کرکے آپ تک پہنچاتی ہے۔
اے آئی ٹولز کی مثالیں اور ان کا کام
کلاس میں چار اہم اے آئی ٹولز کا تعارف دیا گیا۔ چیٹ جی پی ٹی، جیمینائی، مائیکروسافٹ کوپائلٹ، میٹا اے آئی، اور اردو اے آئی۔ انہیں سپر ہیروز جیسے کرداروں کی طاقتوں سے تشبیہ دی گئی۔ جیسے شاکالا کا بوم بوم، جس کے پاس جادوی پینسل تھی۔ یا الہٰ دین کا چراغ۔ مقصد یہ سمجھانا تھا کہ ٹیکنالوجی بھی ایک طاقت ہے جس کا استعمال مثبت طریقے سے کیا جانا چاہیے۔
اے آئی ٹولز سے سیکھنے کا عمل
پہلی کلاس میں بچوں کو بتایا گیا کہ اے آئی ہمارا دوست بن سکتا ہے۔ اور جتنا اچھا تعلق ہوگا۔ اتنا بہتر جواب ملے گا۔ اس کلاس میں ٹیم ورک پر بھی زور دیا گیا۔ بچوں نے اپنی ٹیموں کے نام رکھے جیسے “اے آئی اوڈیسی”، “کریئیٹو گرو” اور “تھری اسٹار ٹیم”۔
اے آئی ٹولز کیسے استعمال کریں؟
یہ ٹولز موبائل ایپلیکیشنز یا ویب سائٹس کے ذریعے استعمال کیے جا سکتے ہیں۔ لیکن بچوں کو یہ ہدایت دی گئی۔ کہ وہ صرف انہی ٹولز کو استعمال کریں جو کلاس میں سکھائے گئے۔ تاکہ الجھن سے بچا جا سکے۔ پلی اسٹور یا ایپ اسٹور پر سرچ کرنے کی بجائے، بچوں کو ہدایت دی گئی۔ کہ وہ اردو اے آئی کی ویب سائٹ پر جائیں جہاں انہیں تمام ٹولز ایک جگہ پر دستیاب ہوں گے۔
اردو اے آئی کیا ہے؟
اردو اے آئی کو ایک بیگ یا باکس سے تشبیہ دی گئی جس میں مختلف اے آئی ٹولز موجود ہوتے ہیں۔ اور ساتھ میں ایک گائیڈ بھی ہوتا ہے کہ ان ٹولز کو کیسے استعمال کرنا ہے۔ یہ ویب سائٹ بچوں کے لیے ایک مکمل رہنمائی فراہم کرتی ہے تاکہ وہ ہر اپڈیٹ سے آگاہ رہیں۔
پریکٹیکل سرگرمی: ڈرائنگ اور پریزنٹیشن
کلاس کے اختتام پر بچوں کو ایک دلچسپ ٹاسک دیا گیا: ایک صفحہ پر اپنی ٹیم کا نام، ٹیم ممبران کے نام یا تصویریں، اور استعمال شدہ اے آئی ٹولز کے لوگوز بنانے کی ہدایت دی گئی۔ اس کے بعد بچوں سے کہا گیا کہ وہ اس صفحے کی تصویر لے کر اردو اے آئی ویب سائٹ پر جا کر فارم کے ذریعے اپلوڈ کریں۔
ٹیم ورک اور تخلیقیت کا فروغ
اس پورے عمل کا مقصد صرف اے آئی سکھانا نہیں بلکہ بچوں کو ٹیم ورک، عزتِ نفس اور دوسروں کے ساتھ مل کر کام کرنے کا جذبہ بھی دینا تھا۔ جیسے جیسے کلاسز آگے بڑھتی جائیں گی۔ مزید ٹولز اور مہارتیں سکھائی جائیں گی۔
اے آئی ٹولز اور بچوں کا روشن مستقبل
اے آئی ٹولز کی یہ ابتدائی تربیت بچوں کو نہ صرف ٹیکنالوجی سے جوڑتی ہے بلکہ انہیں مستقبل کی راہوں کے لیے تیار بھی کرتی ہے۔ اردو اے آئی کی یہ کاوش ایک مثال ہے کہ کس طرح سادہ انداز، ذاتی مثالوں، اور دوستانہ ماحول کے ذریعے بچوں کو سکھایا جا سکتا ہے کہ اے آئی سے دوستی کیسے کی جائے۔