![اردو اے آئی ماسٹر کلاس ابھی رجسٹر کریں](https://urduai.org/wp-content/uploads/2025/02/maxresdefault-3.jpg)
اردو اے آئی ماسٹر کلاس ابھی رجسٹر کریں
اگر 15 سال پہلے میرے پاس اے آئی ہوتی تو… اکثر دوست مجھ سے سوال پوچھتے ہیں کہ قیصر، تم اے آئی کو لے کر اتنے پُرجوش کیوں ہو؟ تو میرا ذہن ایک ہی بات پر اٹک جاتا ہے۔ کہ اگر آج سے 15 سال پہلے میرے پاس اے آئی تک رسائی ہوتی تو میری زندگی بہت بدل چکی ہوتی۔
آپ میں سے بہت سارے لوگ مجھے نہیں جانتے۔ میں بلوچستان کے ضلع لسبیلہ کے ایک چھوٹے سے گاؤں میں پلا بڑھا۔ اس گاؤں میں جہاں خواب تو میں بہت دیکھتا تھا۔ لیکن ان خوابوں کو پورا کرنے کے وسائل نہ ہونے کے برابر تھے یا بہت محدود تھے۔ دسویں جماعت کے بعد مجھے انگریزی سیکھنے کے لیے کئی کلومیٹر دُور، گھنٹوں سفر کر کے کراچی جانا پڑتا تھا۔
اپنی کسی تحریر، کسی درخواست، کسی ایپلیکیشن یا کسی گرانٹ پروپوزل کو ریویو کروانے کے لیے کئی کئی دن انتظار کرنا پڑتا۔ کئی کئی گھنٹے دفاتر میں بیٹھ کر ویٹ کرنا پڑتا کہ کوئی مجھے فیڈبیک دے۔ کیریئر گائیڈنس ہو یا پرسنل ڈیویلپمنٹ، کئی کتابیں خریدنی پڑتیں، کئی لوگوں کی ورکشاپس میں جانا پڑتا، سب کچھ کیا میں نے۔ میں نے اپنے لیے ہر وہ راستہ چُنا جو مجھے آگے بڑھنے میں مدد دے رہا تھا۔ تین براعظموں میں کام کیا، تین مختلف یونیورسٹیوں سے ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی۔ ہزاروں ڈالرز کی گرانٹ حاصل کی اور اس سے ہزاروں، لاکھوں لوگوں کو فائدہ پہنچایا۔
جو کچھ میں سیکھتا رہا۔ اسے اپنی ٹریننگز کے ذریعے، ورکشاپس کے ذریعے ہزاروں لوگوں کو سکھایا۔ لیکن اگر اُس وقت میرے پاس اے آئی ہوتی تو یہ میرے کام کی رفتار کو ہزار گنا بڑھا دیتی۔ مگر اب، آپ کے لیے اے آئی نے یہ ممکن بنا دیا ہے!
میرا نام قیصر رونجہ ہے۔ اور میں عام لوگوں کو آسان الفاظ میں “اردو اے آئی” کی طرف سے مصنوعی ذہانت اور جنریٹیو اے آئی سمجھاتا ہوں۔ اردو اے آئی بنانے کا مقصد یہی تھا۔ کہ ہم عام لوگوں کو ان تمام مسائل اور مشکلات سے بچا سکیں جن کا سامنا میں نے کیا۔
اے آئی میں یہ طاقت ہے کہ یہ آپ کو لکھنے، بولنے، کوڈنگ کرنے، آپ کی شخصیت، آپ کے برانڈ اور آپ کے کاروبار کو بہتر بنانے کے لیے پروفیشنل ہیلپ دے سکتی ہے۔ تو مجھے لگتا ہے کہ اگر ہم اردو زبان میں اے آئی کو آسان بنا کر عام لوگوں تک پہنچائیں۔ تو ان کی زندگی بہت تیزی سے بدل سکتی ہے۔ یہی اردو اے آئی کا مشن ہے کہ ہم آسان الفاظ میں عام لوگوں کو مصنوعی ذہانت اور جنریٹیو اے آئی سکھائیں۔
آج 31 جنوری ہے، یہ دن ہر سال آتا ہے، لیکن میرے لیے یہ خاص اس لیے ہے کیونکہ آج میری سالگرہ ہے۔! اور اس سالگرہ کے دن میں اپنے دوستوں کے لیے ایک “اردو اے آئی ماسٹر کلاس” لانچ کر رہا ہوں۔ جس میں ہم نہ صرف اے آئی کو سمجھیں گے بلکہ وہ تمام ذاتی تجربات بھی شیئر کروں گا جو میں نے وقت کے ساتھ دنیا کے مختلف ممالک، اداروں اور حکومتوں کے ساتھ کام کر کے سیکھے۔ اب وہی اسکلز اور ٹیکنیکس ہم اے آئی کی مدد سے زیادہ لوگوں تک پہنچا سکتے ہیں۔ تاکہ وہ اپنی شناخت بنانے میں، اپنی شخصیت سنوارنے میں، اپنے پروفیشنل کیریئر کو آگے بڑھانے میں، یا اپنے بچوں کی تربیت بہتر انداز میں کرنے میں مدد حاصل کر سکیں۔
ہم “اردو اے آئی ماسٹر کلاس” میں ایسے لوگوں کا انتخاب کرنا چاہتے ہیں۔ جو واقعی سیکھنا چاہتے ہیں۔ یہ کورس بالکل فری ہوگا۔ لیکن اس شرط پر کہ اگر آپ اس میں شرکت کریں گے اور واقعی میں اپنا وقت اور محنت دیں گے۔ یہ کورس ہم عوامی سطح پر نہیں کر رہے، بلکہ ایک انتہائی ایکسکلیوسیو اور پرسنلائزڈ طریقے سے لوگوں کو سکھانا چاہتے ہیں۔
میرا اپنا مقصد یہ ہے کہ اگر میں اپنی زندگی میں 20 سے 25 لوگوں کی زندگی کو بہتر کر سکا تو مجھے لگے گا کہ میرا جینے کا مقصد پورا ہو گیا۔ جب ہم آپ کو اس کورس تک پہنچائیں گے تو میری کوشش ہوگی کہ میں آپ کو، آپ کے کام کو سمجھ سکوں۔ اور میں یا میری ٹیم آپ کو پرسنل فیڈبیک دے سکے۔ کہ آپ کس چیز کو کیسے بہتر کر سکتے ہیں۔ اور اے آئی کو اپنے فائدے کے لیے کیسے استعمال کر سکتے ہیں۔
اگر آپ اس کورس کا حصہ بننا چاہتے ہیں۔ تو یہاں جا کر رجسٹر کریں۔ یہ کورس آپ کو ای میل کے ذریعے پہنچایا جائے گا۔ جہاں آپ کو ویڈیوز اور پی ڈی ایف گائیڈز ملیں گی۔ آپ کو بس یہ کرنا ہے کہ ویڈیوز دیکھیں، گائیڈز پڑھیں، اور جو کچھ سیکھیں، اس پر عمل کریں۔
یہ ویڈیوز صرف ان لوگوں کو بھیجی جائیں گی جو ہمارے پاس رجسٹرڈ ہوں گے۔ اگر آپ اے آئی کے ذریعے اپنی زندگی بدلنا چاہتے ہیں۔ تو UrdUAI.org کلاس پر جا کر ابھی رجسٹر کریں۔ اور ہمارے ساتھ ایک زبردست سیکھنے کے سفر کا آغاز کریں!
Zainab Fatima
Good work