
اردو اے آئی فری ماسٹر کلاس میں خوش آمدید!
السلام علیکم دوستوں! میرا نام قیصر رونجہ ہے اور میں اردو اے آئی کی طرف سے آپ کو خوش آمدید کہتا ہوں۔ اگر یہ ویڈیو آپ تک پہنچ رہی ہے اور آپ اسے دیکھ رہے ہیں۔ تو اس کا مطلب یہ ہے کہ آپ اردو اے آئی کی ماسٹر کلاس میں شامل ہو چکے ہیں۔ یہ صرف ایک ٹیسٹ ای میل ہے۔ اور میں آپ کو بتانا چاہتا ہوں کہ طریقہ کیا ہوگا۔ جس طرح یہ ویڈیو آپ کے ای میل ان باکس میں آئی ہے اور آپ نے لنک پر کلک کرکے اسے دیکھا ہے۔ بالکل اسی طرح بدھ سے شروع ہونے والی اے آئی ماسٹر کلاس کی ہر ویڈیو آپ کو ہر دو دن بعد اسی طرح ملے گی۔
آپ کے لیے ٹاسک یہ ہوگا کہ آپ ویڈیو دیکھیں۔ جو بھی آپ کو سمجھ آئے، جو بھی آپ کا فیڈبیک ہو، سوال ہو، کوئی تبصرہ ہو، یا آپ اپنی معلومات شیئر کرنا چاہتے ہوں۔ تو اس ویڈیو کے کمنٹس میں جا کر لکھیں۔
مثال کے طور پر، ابھی ہم ٹیسٹنگ کے لیے یہ دیکھ رہے ہیں۔ کہ آیا آپ کے پاس کلاس کی ویڈیوز پہنچ رہی ہیں اور آپ سمجھ رہے ہیں یا نہیں۔ آپ کا پہلا ٹاسک یہ ہے کہ آپ نیچے کمنٹس میں جا کر اپنا تعارف لکھیں۔ جیسے میرا نام قیصر رونجہ ہے، میرا تعلق لسبیلہ، بلوچستان سے ہے، اور میں اردو اے آئی کی طرف سے لوگوں کو آسان الفاظ میں مصنوعی ذہانت سکھاتا ہوں۔ آپ بھی بالکل اسی طرح اپنا تعارف لکھیں۔ تاکہ دوسرے دوست جو اس کلاس میں موجود ہیں۔ وہ بھی آپ کو جان سکیں اور میں بھی جان سکوں کہ آپ کون ہیں۔
تو ملتے ہیں پہلی کلاس کی ویڈیو میں، بدھ کے دن، آپ کے ان باکس میں!
Shafeeq ur Rehman
میں آپکی تمام پوسٹ، چینل،اور واٹس آپ پر سے اردو اے آئی سیکھ رہا ہوں آپ واقعی بہت اچھا کام اور وہ بھی فری میں کر رہے ہیں ہمیں آپ جیسے لوگوں پر فخر ہے
Shakeel Ahmad
Could you send me links about training?
Mairaj Roonjha
yes plz register here
https://urduai.org/class/