جیمنی انٹرپرائز کیا ہے اور یہ کیسے آپ کا کام بدل سکتا ہے؟
مصنوعی ذہانت اب محض ایک ٹیکنالوجی نہیں رہی بلکہ یہ ایک ایسا موقع ہے جو آپ کے کام کرنے کے انداز، آپ کے کاروبار کو چلانے کے طریقے اور آپ کے گاہکوں کے لیے فراہم کی جانے والی خدمات کو مکمل طور پر بدلنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ لیکن اب تک کی مصنوعی ذہانت کی پہلی لہر محدود اور منقسم تھی، جو کسی ادارے کے تمام شعبوں میں ایک ساتھ پیچیدہ کاموں کی انجام دہی میں ناکام رہی۔ اسی خلا کو پُر کرنے کے لیے گوگل نے جیمنی انٹرپرائز متعارف کروایا ہے۔ جو دفتر میں مصنوعی ذہانت کا ایک نیا، مکمل اور مربوط دروازہ ہے۔
جیمنی انٹرپرائز درحقیقت ایک جامع اور مربوط پلیٹ فارم ہے جو آپ کے ادارے کے سیاق و سباق، ورک فلو اور ملازمین کے ساتھ مکمل ہم آہنگی سے کام کرتا ہے۔ گوگل کی تحقیقاتی ٹیم ‘ڈیپ مائنڈ’، طاقتور ‘جیمنی’ ماڈلز، اور مصنوعی ذہانت کے لیے تیار کردہ مخصوص ‘ٹینسر پروسیسنگ یونٹس’ پر مبنی یہ پلیٹ فارم ایک مکمل، ہمہ جہت، اور مؤثر نظام فراہم کرتا ہے۔
یہی وہ مضبوط بنیاد ہے جس کی بدولت دنیا کے ۱۰ میں سے ۹ بڑے مصنوعی ذہانت کے تحقیقی ادارے اور درجنوں یونیکورن کمپنیاں گوگل کلاؤڈ استعمال کر رہی ہیں۔ جیسے بینکو بی وی، بیئر، باکس، ڈی بی ایس بینک، ڈیلائیٹ، ڈوئچے ٹیلی کام، فئیر پرائس گروپ، امریکی توانائی کا محکمہ اور دیگر کئی عالمی ادارے۔ اب اس فہرست میں مزید بڑے نام شامل ہو چکے ہیں۔ جن میں فیگما، گیپ، گورڈن فوڈز، کلیئرنا، میکارئی بینک، میلکسس، مرسڈیز، سگنل ایڈونا، ویلیوز اور ورجن وائجز جیسے ادارے شامل ہیں۔
گوگل کے مطابق جیمنی انٹرپرائز ایک ایسا چیٹ انٹرفیس فراہم کرتا ہے جو دفتر میں مصنوعی ذہانت کے استعمال کا مرکزی دروازہ ہے۔ اس آسان انٹرفیس کے پیچھے چھ بنیادی اجزا کارفرما ہیں: گوگل کے جدید جیمنی ماڈلز جو ہر قسم کے کام کے لیے ذہین فیصلہ سازی فراہم کرتے ہیں۔ نو کوڈ ورک بینچ جس کے ذریعے کسی بھی شعبے کا ملازم، خواہ وہ مارکیٹنگ ہو یا مالیات، بغیر کوڈنگ سیکھے، خودکار ایجنٹس بنا سکتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ، پہلے سے تیار کردہ گوگل ایجنٹس کی ٹیم دستیاب ہے۔ جو تحقیق، ڈیٹا کے تجزیے اور دیگر مخصوص کاموں کے لیے استعمال ہوتی ہے۔
یہ ایجنٹس آپ کے ادارے کے ڈیٹا سے منسلک ہوتے ہیں۔ چاہے وہ گوگل ورک اسپیس، مائیکروسافٹ ۳۶۵، سیلز فورس یا ایس اے پی جیسے نظاموں میں موجود ہو۔ تمام ایجنٹس کا نظم و نسق ایک مرکزی گورننس فریم ورک کے تحت کیا جاتا ہے۔ جہاں سے ان کی نگرانی، سیکیورٹی اور رپورٹنگ کی جا سکتی ہے۔ یہ پورا نظام ۱۰۰،۰۰۰ سے زائد شراکت دار اداروں کے کھلے ایکو سسٹم پر مبنی ہے۔ جو جدت کو فروغ دیتا ہے اور صارفین کو انتخاب کی آزادی دیتا ہے۔
جیمنی انٹرپرائز کی بدولت ادارے صرف ایک کام کی خودکاری نہیں کر سکتے بلکہ مکمل ورک فلو کو خودکار بنا کر زیادہ بہتر نتائج حاصل کر سکتے ہیں۔ اس کی مثال بینکو بی وی کی ہے، جہاں تعلقات مینیجر پہلے گھنٹوں تجزیہ کرتے تھے۔ اب وہی کام سیکنڈز میں مکمل ہو جاتا ہے۔ اسی طرح ہاروی جیسے قانونی ادارے جیمنی ماڈلز کی مدد سے معاہدوں کا تجزیہ، قانونی جانچ اور قانونی چارہ جوئی جیسے کام کئی گنا تیزی سے کر رہے ہیں۔
اس نظام کی سب سے بڑی کامیابی صارفین سے تعلق کے شعبے میں دیکھی گئی ہے۔ جہاں جیمنی انٹرپرائز کے ذریعے گوگل کا ‘کسٹمر انگیجمنٹ سوئیٹ’ مختلف پلیٹ فارمز پر جیسے ویب سائٹ، موبائل ایپ، کال سینٹر اور فروخت کے مقامات پر، کسٹمر سروس کو خودکار بناتا ہے۔ جرمنی کا کومرز بینک اس کا بڑا صارف ہے، جس نے اپنا چیٹ بوٹ ‘بینی’ تیار کیا ہے جو ہر ماہ بیس لاکھ سے زائد چیٹس کو سنبھالتا ہے۔ اور ان میں سے ستر فیصد شکایات کا کامیابی سے حل پیش کرتا ہے۔
نئے دور کے لیے، گوگل نے ‘جیمنی کمانڈ لائن انٹرفیس’ بھی پیش کیا ہے۔ جو دنیا بھر میں لاکھوں ڈویلپرز کو کوڈنگ، تحقیق اور خودکار نظاموں کی تیاری میں مدد دیتا ہے۔ گوگل نے ‘ایجنٹ ٹو ایجنٹ پروٹوکول’ اور ‘ایجنٹ پیمنٹس پروٹوکول’ بھی متعارف کروائے ہیں تاکہ ایجنٹس نہ صرف ایک دوسرے سے رابطہ کر سکیں بلکہ محفوظ لین دین بھی انجام دے سکیں۔
مرسڈیز بینز نے اپنی کاروں میں جیمنی پر مبنی ‘ورچوئل اسسٹنٹ’ شامل کیا ہے جو ڈرائیور سے قدرتی انداز میں بات کرتا ہے اور نیویگیشن، پوائنٹس آف انٹرسٹ، اور ذاتی نوعیت کے جوابات فراہم کرتا ہے۔ ورجن وائجز بھی گوگل کے ‘ویو’ اور ‘امیجن’ ماڈلز کا استعمال کر کے ہزاروں ذاتی نوعیت کے اشتہارات اور ای میلز تیار کر رہا ہے، جن کی تخلیق پہلے ممکن نہ تھی۔
گوگل نے اس ٹیکنالوجی کے ساتھ تربیت کو بھی ترجیح دی ہے۔ ‘گوگل اسکلز’ نامی نیا پلیٹ فارم لانچ کیا گیا ہے جہاں تمام تربیتی مواد مفت دستیاب ہے۔ اس کے علاوہ، ‘جیمنی انٹرپرائز ایجنٹ ریڈی’ پروگرام کے تحت دس لاکھ ڈویلپرز کو تربیت دی جا رہی ہے تاکہ وہ خودکار ایجنٹس بنا سکیں۔
گوگل نے اداروں کے ساتھ گہرا اشتراک بھی قائم کیا ہے، جن میں بی سی جی، کیپ جیمینائی، ایچ سی ایل، انفسوس، میک کینزی، ٹی سی ایس، وی پرو، اور دیگر شامل ہیں۔ یہ ادارے جیمنی انٹرپرائز کی منصوبہ بندی، تعیناتی اور حسبِ ضرورت ترقی میں مدد فراہم کر رہے ہیں۔
مختصر یہ کہ جیمنی انٹرپرائز ایک مکمل، محفوظ اور جدت پر مبنی مصنوعی ذہانت کا پلیٹ فارم ہے، جو اداروں کو ایک نئی سمت دیتا ہے۔ یہ صرف ایک ٹول نہیں، بلکہ ایک مکمل بنیاد ہے، جس پر مستقبل کا کاروبار کھڑا ہو سکتا ہے۔