
چیٹ جی پی ٹی کے مختلف ماڈلز کب اور کیسے استعمال کریں؟ اوپن اے آئی کی اہم رہنمائی
اوپن اے آئی کی جانب سے حالیہ ہفتوں میں جاری کی گئی ایک دستاویز نے چیٹ جی پی ٹی کے مختلف ماڈلز کے استعمال کے بارے میں نئی بحث چھیڑ دی ہے۔ بظاہر تو یہ اوپن اے آئی کی رہنمائی بزنس صارفین کے لیے تھی، مگر اس میں دی گئی تجاویز عام صارفین کے لیے بھی نہایت کارآمد ہیں۔ اوپن اے آئی نے واضح کر دیا ہے کہ آپ کو چیٹ جی پی ٹی کے ہر ماڈل کو کب استعمال کرنا چاہیے۔ مگر یہ تفصیل کسی نمایاں بلاگ پوسٹ میں نہیں بلکہ ChatGPT Enterprise کی سپورٹ ڈاکیومنٹ کے اندر چھپی ہوئی تھی۔
GPT-4o: عمومی، روزمرہ اور تخلیقی کاموں کے لیے بہترین
اوپن اے آئی کے مطابق، GPT-4o ماڈل ان تمام کاموں کے لیے مفید ہے جو ہم روزانہ کی بنیاد پر کرتے ہیں۔ یہ ماڈل خاص طور پر:
-
میٹنگ نوٹس کا خلاصہ
-
ای میل مسودہ تیار کرنا
-
رپورٹس کی پروف ریڈنگ
-
لانچ پلان پر ریئل ٹائم brainstorming
جیسے کاموں میں مہارت رکھتا ہے۔ اس کے علاوہ GPT-4o ویژوئل ان پٹ جیسے خاکے یا اسکرین شاٹس کو بھی سمجھنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اگر آپ اے آئی کے جدید ترین ماڈلز کی بات کریں تو جیمینائی 2.5 کو بھی اسی زمرے میں شمار کیا جا سکتا ہے۔ جو اپنی ذہانت اور فہم سے اس میدان میں نئی مثالیں قائم کر رہا ہے۔
GPT-4.5: جہاں تحریر میں احساس، ہمدردی اور تخلیق درکار ہو
GPT-4.5 ان صارفین کے لیے تجویز کیا گیا ہے جو اپنی تحریر میں جذباتی گہرائی اور تخلیقی اظہار چاہتے ہیں۔ مثلاً:
-
LinkedIn پر ایک مؤثر پوسٹ
-
صارف کے لیے ہمدردی پر مبنی معذرت نامہ
-
پروڈکٹ کی وضاحت میں انسانی ٹچ
اوپن اے آئی کے مطابق یہ ماڈل ان لمحات میں خاص طور پر موزوں ہے جب آپ ایک “انسانی تجربہ” کی جگہ AI کا استعمال کرنا چاہتے ہیں۔ ایک ایسا رجحان جو مصنوعی ڈیٹا کے بڑھتے استعمال سے جُڑا ہوا ہے۔ جس کی پیش گوئی خود ایلون مسک نے کی تھی۔
o3 ماڈل: تجزیاتی کاموں، حکمت عملی اور کاروباری تجزیہ کے لیے
o3 ماڈ ل اوپن اے آئی کا فلیگ شپ reasoning ماڈل ہے جو ان پیچیدہ کاموں کے لیے موزوں ہے جہاں قدم بہ قدم سوچنے اور دلیل کی ضرورت ہوتی ہے۔ جیسے:
-
مارکیٹ ایکسپنشن پر رسک اینالائسس
-
ڈیٹا کی بنیاد پر کاروباری حکمت عملی تیار کرنا
-
اسپریڈشیٹس میں مکمل مالیاتی تجزیہ
یہ ماڈل ظاہر کرتا ہے کہ اب AI صرف سوالات کے جواب دینے تک محدود نہیں بلکہ سوچنے اور تجزیہ کرنے کی جانب بھی گامزن ہے۔
o4-mini اور o4-mini-high: تیزرفتار تکنیکی حل
اگر آپ کو ایسے ٹاسک درکار ہیں جو تیزی سے مکمل ہوں مگر درستگی کے ساتھ، تو o4-mini اور o4-mini-high بہترین آپشنز ہیں۔
-
o4-mini: CSV فائل سے ڈیٹا نکالنا، سائنسی آرٹیکل کا خلاصہ، Python کوڈ درست کرنا
-
o4-mini-high: ریاضی کے پیچیدہ سوالات کو مرحلہ وار سمجھانا، سائنسی تصورات کو سادہ انداز میں بیان کرنا
یہ ماڈلز ان صارفین کے لیے بھی مفید ہیں جو ٹیکنالوجی کے ماہر نہیں مگر اے آئی کی طاقت سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں۔
اے آئی ہر طرف، بچنا ممکن نہیں
مصنوعی ذہانت اب صرف ٹیکنالوجی کی دنیا تک محدود نہیں رہی بلکہ ہماری زندگی کا جزو بن چکی ہے۔ جیسا کہ ہم نے یہاں بیان کیا ہے۔ اب آپ اے آئی سے بچ سکتے ہیں، مگر مکمل طور پر نکل نہیں سکتے۔ یہی وجہ ہے کہ اب نہ صرف صارف بلکہ کمپنیاں بھی اے آئی سے استفادہ کر رہی ہیں۔ مثال کے طور پر، میٹا نے یورپ میں صارفین کی پوسٹس کو اے آئی ٹریننگ کے لیے استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جو ایک نئی اخلاقی اور قانونی بحث کو جنم دے چکا ہے۔
چیٹ جی پی ٹی: چیٹ بوٹ سے ایک مکمل اے آئی نظام تک کا سفر
چند سال پہلے تک چیٹ جی پی ٹی کو صرف ایک “سوال کا جواب دینے والا چیٹ بوٹ” سمجھا جاتا تھا۔ یعنی آپ سوال لکھیں، اور ماڈل ایک معقول جواب دے دے۔ لیکن اب وقت بدل چکا ہے۔ اوپن اے آئی نے چیٹ جی پی ٹی کو ایک پورا نظام (ecosystem) بنا دیا ہے۔ جس میں الگ الگ ماڈلز مخصوص مہارتوں اور استعمال کی صورتوں (use cases) کے لیے بنائے گئے ہیں۔ گویا اب چیٹ جی پی ٹی ایک ٹول نہیں بلکہ ایک پورا ڈیجیٹل ورچوئل ٹیم بن چکا ہے۔
ایک ماڈل نہیں، ایک مکمل ذہین نظام
اوپن اے آئی نے چیٹ جی پی ٹی کو اتنا وسیع کر دیا ہے کہ یہ ہر ضرورت کے مطابق اپنا چہرہ اور ذہانت بدل سکتا ہے۔ اب صارف کو صرف یہ جاننا ہے کہ اسے کس وقت، کون سا ماڈل استعمال کرنا ہے۔ اور اس کے بعد اے آئی خود ہی باقی سب سنبھال لیتا ہے۔
No Comments