
کیا اے آئی کے ذریعے معاشی مواقع سب کو مل سکیں گے؟
آج دنیا بھر میں سب سے اہم سوال یہ ہے کہ مصنوعی ذہانت نوکریوں پر کیا اثر ڈالے گی؟ کیا یہ مواقع بڑھائے گی یا کم کرے گی؟ یہی فکر سب کے ذہن میں ہے۔ چاہے وہ ایک عام ورکر ہو یا کسی بڑی کمپنی کا سی ای او۔ اسی پس منظر میں حالیہ بحث بھی سامنے آئی ہے کہ کیا اے آئی آپ کی نوکری لے جائے گا؟ یہ سوال آج ہر شخص کے ذہن میں ہے۔
اے آئی اب تک کی سب سے طاقتور ٹیکنالوجی ہے جو زیادہ لوگوں کے لیے زیادہ مواقع پیدا کرے گی۔ یہ کمپنیوں کو زیادہ مؤثر بنائے گی۔ عام لوگوں کو اپنے خیالات کو آمدنی میں بدلنے کا موقع دے گی۔ اور نئی نوکریاں سامنے لائے گی جو آج موجود نہیں ہیں۔ مستقبل کے حوالے سے ماہرین یہ بھی کہہ رہے ہیں کہ اگلے 10-20 سالوں میں مصنوعی ذہانت کے صحت، معیشت اور زندگی پر انقلابی اثرات دیکھنے کو ملیں گے۔ جن میں سب سے زیادہ نمایاں تبدیلی روزگار کے شعبے میں ہوگی۔
اوپن اے آئی کا ماننا ہے کہ ہم اس تبدیلی کو ختم نہیں کر سکتے، مگر ہم یہ ضرور کر سکتے ہیں کہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو اے آئی سکھائیں اور انہیں ایسی کمپنیوں سے جوڑیں جنہیں ان کی مہارت چاہیے۔ اسی مقصد کے لیے چيٹ جی پی ٹی کو ہر ہفتے کروڑوں لوگ مفت استعمال کرتے ہیں۔ یہ بات بھی تحقیق سے واضح ہوتی ہے کہ جنریٹو اے آئی لیبر مارکیٹ کو کیسے متاثر کر رہی ہے اور کس طرح کمپنیاں ان مہارتوں کو ترجیح دے رہی ہیں۔
اسی لیے اوپن اے آئی نے بڑے اور چھوٹے اداروں کے ساتھ مل کر کام شروع کیا ہے۔ بڑی کمپنیاں جیسے Walmart اور John Deere اپنے ملازمین کو اے آئی سکھا رہی ہیں تاکہ وہ نئے دور کے لیے تیار ہوں۔ مشہور کنسلٹنگ کمپنیاں Boston Consulting Group (BCG) اور Accenture بھی ساتھ ہیں، جو یہ بتاتی ہیں کہ کس طرح لوگ نئی مہارتیں سیکھ سکتے ہیں۔
نوکری تلاش کرنے والے پلیٹ فارم Indeed اس میں مدد کر رہا ہے تاکہ ملازمت ڈھونڈنے والے اور کمپنیوں کو ایک دوسرے سے جوڑا جا سکے۔ کمیونٹی گروپس جیسے Texas Association of Business اور Bay Area Council مقامی کاروباروں اور ہنر مند لوگوں کو قریب لا رہے ہیں۔ یہاں تک کہ Delaware کی ریاستی حکومت بھی اس پروگرام میں شامل ہے تاکہ عام لوگوں کو بھی فائدہ مل سکے۔ یہ سب شراکتیں دکھاتی ہیں کہ اوپن اے آئی صرف بڑی کمپنیوں تک محدود نہیں ہے بلکہ چاہتا ہے کہ عام لوگ، مقامی بزنس اور سرکاری ادارے سب کو اے آئی کے ذریعے نئے مواقع ملیں۔
ایک اور بڑا قدم OpenAI Jobs Platform ہے۔ یہ پلیٹ فارم کمپنیوں کو ایسے امیدواروں سے جوڑتا ہے جو اے آئی پر عبور رکھتے ہیں۔ اس میں نہ صرف بڑی کمپنیاں بلکہ مقامی کاروبار اور حکومتیں بھی شامل ہوں گی تاکہ وہ بھی اپنی ضرورت کے مطابق باصلاحیت افراد کو ڈھونڈ سکیں۔ مثال کے طور پر Texas Association of Business چاہتا ہے کہ ہزاروں مقامی امیدواروں سے جڑیں اور بزنس کو جدید بنا سکیں۔
ساتھ ہی اوپن اے آئی نے OpenAI Academy متعارف کرایا ہے۔ جہاں اب تک 20 لاکھ سے زیادہ افراد اے آئی سیکھ چکے ہیں۔ اگلا قدم سرٹیفیکیشن ہے۔ مختلف سطح کی ٹریننگ اور سرٹیفیکیشنز کے ذریعے کوئی بھی شخص چيٹ جی پی ٹی کے Study Mode میں تیاری کر سکتا ہے اور سرٹیفائیڈ ہو سکتا ہے۔ کمپنیوں کے لیے بھی یہ آسان ہوگا کہ وہ اپنے ملازمین کو ٹریننگ دلائیں۔
اوپن اے آئی کا ہدف ہے کہ 2030 تک ایک کروڑ امریکیوں کو سرٹیفائی کیا جائے۔ Walmart جیسے بڑے ادارے اس مشن کا حصہ ہیں۔ ان کے سی ای او John Furner کے مطابق: “ریٹیل کا مستقبل ٹیکنالوجی نہیں بلکہ وہ لوگ طے کریں گے جو اسے استعمال کرنا جانتے ہیں۔ اسی لیے ہم اپنے ملازمین کو اے آئی سکھا رہے ہیں تاکہ وہ مستقبل کو نئے سرے سے لکھ سکیں۔”
اوپن اے آئی یہ سب صرف سرٹیفیکیٹ دینے کے لیے نہیں کر رہا بلکہ اصل مقصد یہ ہے کہ ٹریننگ مارکیٹ کی ضرورت کے مطابق ہو، تاکہ مہارتیں واقعی استعمال ہوں اور روزگار کے مواقع میں اضافہ ہو۔ یہی وجہ ہے کہ یہ اقدامات وائٹ ہاؤس کی اے آئی لٹریسی بڑھانے کی کوششوں کا حصہ بھی ہیں۔
حقیقت یہ ہے کہ اے آئی ہمارے کام کا مستقبل بدل رہی ہے۔ سوال یہ نہیں کہ یہ تبدیلی آئے گی یا نہیں، بلکہ یہ ہے کہ کیا ہم سب اس کے لیے تیار ہیں۔ اگر اے آئی کو سیکھنے اور استعمال کرنے کے مواقع سب کو دیے گئے تو اس کا فائدہ صرف چند لوگوں کو نہیں بلکہ پوری دنیا کو ہوگا۔
No Comments