چیٹ جی پی ٹی اب کال پر دستیاب: 1-800-چیٹ جی پی ٹی کا نیا فیچر
کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ چیٹ جی پی ٹی سے ایسے بات ہو جیسے کسی انسان سے فون پر بات کرتے ہیں؟ اب یہ ممکن ہے۔ اوپن اے آئی نے ایک نیا تجرباتی فیچر متعارف کرایا ہے۔ جس کے ذریعے صارفین امریکا اور کینیڈا میں 1-800-CHATGPT نمبر پر فون کال یا واٹس ایپ پیغام کے ذریعے براہِ راست چیٹ جی پی ٹی سے بات چیت کر سکتے ہیں۔ چیٹ جی پی ٹی اب کال پر دستیاب ہے۔اوپن اے آئی کی مکمل رہنمائی یہاں دیکھیں
بغیر اکاؤنٹ، بغیر رکاوٹ
اس سروس کی خاص بات یہ ہے کہ اسے استعمال کرنے کے لیے آپ کو کسی ChatGPT اکاؤنٹ کی ضرورت نہیں۔ صرف اپنے فون سے 1-800-CHATGPT (1-800-242-8478) پر کال کریں یا واٹس ایپ پر اسی نمبر پر میسج بھیجیں۔ اس کے ذریعے صارفین ویب سے تازہ ترین معلومات بھی حاصل کر سکتے ہیں۔ تفصیل یہاں پڑھیں
واٹس ایپ سے جُڑنے کا طریقہ
واٹس ایپ پر چیٹ جی پی ٹی سے بات کرنے کے لیے آپ اس لنک پر کلک کریں۔ جب آپ کے پیغامات کی حد پوری ہو جائے تو سسٹم آپ کو اپنے اکاؤنٹ کو لنک کرنے کا مشورہ دے گا۔ اکاؤنٹ لنک ہونے کے بعد آپ کی بات چیت چیٹ جی پی ٹی کی ہسٹری میں محفوظ ہو گی۔ واٹس ایپ اور چیٹ جی پی ٹی کے نئے فیچرز جانیں
فیچرز اور حدود
صارفین کو ماہانہ 30 منٹ کی مفت کال کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے (صرف امریکہ و کینیڈا میں)۔ جبکہ واٹس ایپ پر روزانہ کی حد لاگو ہو سکتی ہے۔ زیادہ سہولیات جیسے فائل اپلوڈ، وائس نوٹس اور ذاتی نوعیت کی تجاویز کے لیے آپ اپنا اکاؤنٹ لنک کر سکتے ہیں۔
واٹس ایپ پر کیا کچھ ممکن ہے؟
چیٹ جی پی ٹی واٹس ایپ پر ٹیکسٹ، امیجز، وائس نوٹس اور ویب سے اپڈیٹڈ معلومات فراہم کرتا ہے۔ لیکن گروپ چیٹس میں اسے شامل نہیں کیا جا سکتا اور کچھ فیچرز جیسے میموری اور کسٹم انسٹرکشنز صرف لاگ اِن صارفین کے لیے دستیاب ہیں۔ مزید جانیں
کیا کالز ریکارڈ ہوتی ہیں؟
جی ہاں، آپ کی کالز اور واٹس ایپ چیٹ کچھ عرصے کے لیے محفوظ کی جاتی ہیں۔ تاکہ حفاظت اور غلط استعمال کو روکا جا سکے۔ اکاؤنٹ لنک ہونے کی صورت میں یہ معلومات آپ کی چیٹ ہسٹری کا حصہ بن جاتی ہیں، جو آپ ڈیلیٹ بھی کر سکتے ہیں۔
مسائل کا سامنا ہو؟
اگر چیٹ جی پی ٹی جواب نہ دے یا بلاک ہو جائے تو یہ عارضی مسئلہ ہو سکتا ہے۔ یا آپ کے علاقے سے کال سپورٹڈ نہ ہو۔ غلط بلاک ہونے کی صورت میں آپ اوپن اے آئی کی مدد ٹیم سے رابطہ کر سکتے ہیں۔