واٹس ایپ نے پرائیویٹ اے آئی پیغامات کا خلاصہ ایک نئے اے آئی فیچر متعارف کرا دیا
مصروف زندگی میں ہر پیغام پڑھنا ممکن نہیں، خاص طور پر جب واٹس ایپ پر درجنوں میسجز کا ڈھیر لگ جائے۔ اسی مسئلے کا حل پیش کرتے ہوئے، واٹس ایپ نے پیغام کا خلاصہ کے نام سے ایک نئی اے آئی فیچر متعارف کرائی ہے، جو صارفین کو unread پیغامات کا فوری اور پرائیویٹ خلاصہ فراہم کرتی ہے۔
خلاصہ، وہ بھی مکمل رازداری کے ساتھ
اس فیچر کا خاص پہلو پرائیویٹ پروسیسنگ ہے۔ ایک جدید ٹیکنالوجی جو اس بات کو یقینی بناتی ہے کہ پیغامات کا خلاصہ بنانے کے دوران نہ واٹس ایپ اور نہ ہی میٹا خود ان پیغامات یا خلاصوں تک رسائی رکھتے ہیں۔ یہ تمام عمل ایک خفیہ، محفوظ ماحول میں ہوتا ہے۔
یہ فیچر کیسے کام کرتا ہے؟
جب کسی چیٹ یا گروپ میں نئے پیغامات جمع ہو جاتے ہیں تو ایک ’سمری بٹن‘ ظاہر ہوتا ہے۔ جس پر کلک کر کے صارف پیغامات کا مختصر خلاصہ دیکھ سکتا ہے۔ یہ فیچر فی الحال امریکا میں انگریزی زبان میں متعارف کرایا جا رہا ہے۔ اور جلد ہی دیگر زبانوں اور ممالک میں بھی دستیاب ہو گا۔
صارفین کا مکمل کنٹرول
یہ فیچر ڈیفالٹ طور پر بند ہوتا ہے۔ یعنی صارف اپنی مرضی سے اسے فعال یا غیر فعال کر سکتے ہیں۔ مزید یہ کہ صارف مخصوص چیٹس کے لیے یہ طے کر سکتے ہیں۔ کہ خلاصہ کی سہولت دستیاب ہو یا نہیں۔ جو کہ واٹس ایپ کی ایڈوانس چیٹ پرائیویسی سیٹنگز کے ذریعے ممکن ہے۔
سب کے لیے، بغیر کسی فرق کے
یہ فیچر واٹس ایپ کے تازہ ترین ورژنز (Android اور iOS) میں دستیاب ہے۔ اور آہستہ آہستہ مزید صارفین کو فراہم کیا جا رہا ہے۔ اگر آپ نے تازہ ورژن انسٹال کیا ہے لیکن فیچر نہیں آیا تو فکر نہ کریں۔ یہ مرحلہ وار تمام صارفین کے لیے متعارف ہو گا۔
اے آئی اور چیٹ انضمام کا اگلا قدم
یہ اپ ڈیٹ واٹس ایپ کی جانب سے اے آئی کو چیٹنگ میں شامل کرنے کی کوششوں کا تسلسل ہے۔ اس سے پہلے بھی واٹس ایپ چیٹ جی پی ٹی کے ساتھ وائس اور امیج ان پٹ جیسے فیچرز لا چکا ہے۔ اب نئے خلاصہ فیچر سے ظاہر ہوتا ہے کہ واٹس ایپ اے آئی کے میدان میں مزید قدم بڑھا رہا ہے۔
متبادل اور دلچسپ تجربات
اگر آپ کو چیٹ اور خلاصے کے ساتھ نئی اے آئی سہولیات کا تجربہ دلچسپ لگتا ہے تو Perplexity کروم ایکسٹینشن اور واٹس ایپ پر اے آئی سوالات پوچھنے کی سہولت بھی آپ کے لیے مفید ہو سکتی ہیں۔
Share this:
- Click to share on Facebook (Opens in new window) Facebook
- Click to share on X (Opens in new window) X
- Click to email a link to a friend (Opens in new window) Email
- Click to share on LinkedIn (Opens in new window) LinkedIn
- Click to share on Reddit (Opens in new window) Reddit
- Click to share on Threads (Opens in new window) Threads
- Click to share on WhatsApp (Opens in new window) WhatsApp