
ہواوے اور ڈیپ سیک: چین کی اے آئی تاریخ بدلنے کو تیار
ہیلو دوستوں! میں ہوں اردو اے آئی سے معراج احمد، کیا آپ نے کبھی سوچا کہ چین کس طرح امریکی پابندیوں کے باوجود مصنوعی ذہانت اے آئی کی دنیا میں نئی تاریخ رقم کر رہا ہے؟ اگر نہیں، تو آج آپ کو اس کے بارے میں سب کچھ بتانے والا ہوں۔
ہواوے اور ڈیپ سیک: چین کی اے آئی انقلابی کہانی
چین میں اے آئی کی دنیا میں دو بڑے نام چھائے ہوئے ہیں۔ ہواوے اور ڈیپ سیک۔ ہواوے جدید ترین اے آئی چپس بنا رہا ہے، جو غیر ملکی چپس کا بہترین متبادل ثابت ہو سکتی ہیں، اور ڈیپ سیک بجٹ میں سب سے مؤثر اے آئی سروسز فراہم کر رہا ہے۔
امریکہ اور چین: نئی ٹیک وار؟
گزشتہ دو ہفتوں میں امریکہ اور چین کے درمیان خاصی ہلچل دیکھنے کو ملی۔ اس کی بڑی وجہ ہواوے کی اسینڈ 910C چپس پر مبنی نئے ڈیپ سیک اے آئی ماڈلز ہیں، جو جدید ترین ٹیکنالوجی سے لیس ہیں اور امریکہ کے لیے چیلنج بن رہے ہیں۔
ڈیپ سیک: چین کا اے آئی ماسٹر پلان
ڈیپ سیک نے دو اہم ماڈلز پیش کیے ہیں:
- R1 – جو ایک منطقی تجزیہ اور مسائل حل کرنے والا اے آئی ماڈل ہے۔
- V3 – جو ایک عام لارج لینگویج ماڈل (LLM) ہے۔
یہ دونوں ماڈلز ہر لحاظ سے بہترین ہیں۔ چاہے وہ حقیقت پر مبنی سوالات کے جوابات دینا ہو، ریاضی کے پیچیدہ مسائل حل کرنا ہو، یا منطقی تجزیہ ہو۔
یہ ماڈلز اوپن سورس، مؤثر اور کم لاگت کی بدولت دنیا بھر میں مقبول ہو رہے ہیں۔ آپ کو جان کر حیرت ہوگی کہ OpenAI کا 01 ماڈل ایک ملین ان پٹ ٹوکنز کے لیے 15 ڈالر چارج کرتا ہے، جبکہ ڈیپ سیک یہی کام محض 0.55 ڈالر میں کرتا ہے۔
ہواوے اور ڈیپ سیک کی شراکت داری
یہ بات جان کر آپ کو حیرت ہوگی کہ ڈیپ سیک R1 کی تربیت (ٹریننگ) تو Nvidia H100 چپس پر کی گئی۔ لیکن یہ چلتا ہواوے کے اسینڈ 910C چپس پر ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ چین اے آئی کے میدان میں امریکہ پر انحصار ختم کر رہا ہے۔
ہواوے نے اپنی اسینڈ 910C چپ کو جدید ترین اجزاء کے ساتھ تیار کیا ہے اور دعویٰ کیا ہے کہ یہ Nvidia چپس سے زیادہ مؤثر ہے۔ ڈیپ سیک ٹیم کے مطابق، ہواوے کی اسینڈ 910C چپ، Nvidia H100 کی 60% کارکردگی حاصل کر چکی ہے۔ جو امریکہ کے لیے خطرے کی گھنٹی ہے۔
چین کی خود مختاری اور امریکہ کا ردعمل
یہ حقیقت ہے کہ چین اب خود کفالت کی طرف بڑھ رہا ہے۔ اور ہواوے اور ڈیپ سیک کی شراکت داری اس بات کا ثبوت ہے کہ چین AI میں اپنی طاقت بڑھا رہا ہے۔ لیکن امریکہ نے چین کی AI انڈسٹری کو روکنے کے لیے ڈیپ سیک پر پابندی لگا دی ہے۔ اور اس کے استعمال پر سخت قوانین بنا دیے ہیں۔
آگے کیا ہوگا؟
اب سوال یہ ہے کہ کیا چین ان پابندیوں کو توڑ کر عالمی اے آئی مارکیٹ میں اپنی جگہ بنا پائے گا؟ کیا ہواوے مستقبل میں Nvidia سے بہتر چپس بنا سکے گا؟ یا امریکہ کی یہ پابندیاں چین کی ترقی کو روک دیں گی؟
دوستوں، یہ ایک دلچسپ جنگ ہے، اور میں آپ کو اس کے ہر نئے موڑ سے آگاہ کرتا رہوں گا! آپ کے کیا خیالات ہیں؟ کمنٹس میں ضرور بتائیں!
No Comments